بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس میں شعبہ خواتین نے ایک بین الاقوامی مہم کا آغاز کیا:
"سوڈان کی جنگ: استعماریت، خیانت اور فریب کی کہانی"
سوڈان میں سوڈانی مسلح افواج (SAF) اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (RSF)، کے درمیان سوڈان میں وحشیانہ تنازعہ اب تیسری سال میں داخل ہوگیا ہے جس میں ہزاروں لاکھوں شہری مارے جاچکے ہیں۔ کچھ اندازوں کے مطابق اس فضول اور بے کار جنگ میں مرنے والوں کی تعداد 150,000 تک پہنچ گئی ہے، جس میں دونوں طرف سے گھناؤنے مظالم کیے گئے، جن میں سنگدلی سے قتل و غارت، تشدد، اجتماعی عصمت دری اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف دیگر جنسی جرائم شامل ہیں۔ نسلی تطہیر کی بھی اطلاع ملی ہے، جس میں پورے کے پورے علاقوں کو آگ لگا دی گئی اور تباہ کر دیا گیا، اور مختلف قصبوں، دیہاتوں اور نقل مکانی کے کیمپوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں۔ اس تنازعہ نے عالمی سطح پر سب سے بڑے انسانی بحران کو بھی جنم دیا ہے، جس میں چودہ ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے ہیں، جس سے دنیا میں نقل مکانی کے سب سے بڑے بحران نے جنم لیاہے۔ مزید برآں، 50 ملین کی نصف آبادی کو بھوک کا سامنا ہے،
تاہم، اس تنازعے کے نتیجے میں ہونے والی خونریزی اور انسانی تباہی کو عالمی سطح پر وہ توجہ اور بین الاقوامی میڈیا کوریج نہیں ملی جس کا وہ حقدار تھا، اور نہ ہی خونریزی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی گئیں۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے دنیا کے دوسرے حصوں میں چلنے والےتنازعات کی وجہ سے ایک طرف کر دیا گیا ہے، یافراموش کر دیا گیا ہے یا یہاں تک کہ نظر انداز کر دیا گیا ہے - اور اسے "ایک ناقابل دید اور پوشیدہ بحران" کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اس لیے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس میں خواتین کے شعبہ نے سوڈان کے لوگوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال، خوفناک انسانی تباہی، مصائب، دہشت اور بے عزتی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایک عالمی مہم شروع کی ہے۔
اس مہم کے تحت موجودہ تنازعے کے پیچھے موجودسیاست اور خفیہ مقاصد کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی ریاستوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا جو اپنے خود غرض سیاسی اور اقتصادی مفادات کے لیے جنگ کو بھڑکانے اور اس کی سرپرستی کرنے میں ملوث ہیں، اور چاہتے ہیں کہ سوڈان کے وسیع وسائل اور جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ مہم سوڈان کی تاریخ اور ان عوامل کی بھی وضاحت کرے گی، جن میں خطے میں استعماری مداخلتیں اور مغربی نافذ کردہ آمریتوں کی حکمرانی شامل ہے، جنہوں نے یہاں کے لوگوں کے درمیان قبائلی، نسلی اور مذہبی تقسیم کی بنیاد رکھی جس نے کئی دہائیوں سے ملک کو تباہ کرنے والی مختلف جنگوں کو جنم دیا، نیز ریاست کی معاشی ناکامی کا سبب بھی بنی۔
[يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَجِيبُواْ لِلّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُم لِمَا يُحْيِيكُمْ]
"اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کے بلانے پر حاضر ہو ،جب رسول تمہیں اس چیز کے لیے بلائیں جو تمہیں زندگی بخشے گی ۔"(الانفال،8:24)
The Women's Section of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir
10 Safar al-Khair 1447 AH - 4 August 2025 CE
TO FOLLOW IN OTHER LANGUAGES
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
![]() |
خواتین کے سیکشن کی پریس ریلیز کو پڑھنے کے لیے جس کا عنوان اس کی عالمی مہم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے:
"سوڈان کی جنگ: استعماریت، خیانت اور فریب کی کہانی"
10 صفر الخیر 1447 ہجری بمطابق 4 اگست 2025 عیسوی
مہم کی ویڈیو کا لنک:
CAMPAIGN FLYER
HASHTAGS
TO FOLLOW CAMPAIGN ON SOCIAL MEDIA
Facebook: Ht-cmo-ws
Instagram: WomenShariah5
X: @WSCMOHT1924