الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    19 من جمادى الأولى 1442هـ شمارہ نمبر: 38/ 1442
عیسوی تاریخ     اتوار, 03 جنوری 2021 م

پریس ریلیز

4 جنوری 2018 ء کو نوید بٹ کو پیش کرنے کا حکم جاری ہوا تھا لیکن 11 مئی 2012ءکو جبری گمشدگی کے بعد سے اُن کا کوئی اَتہ پتہ معلوم نہیں

 

جب مغربی استعماری ادارہ  ایف اے ٹی ایف اس بات کا حکم دیتا ہے کہ اُن لوگوں کو گرفتار کرو جو مقبوضہ کشمیر میں ہندو ریاست کی افواج کے خلاف لڑرہے ہیں تو پی ٹی آئی  حکومت مکمل بے رحمی اور مؤثر طریقے سے اس حکم پر عمل درآمد کرتی ہے۔ لیکن جب پاکستان کے قانونی ادارے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اُس مسلمان کی مصیبت دُور کرو جو نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی پرامن سیاسی دعوت دیتا ہے تو یہی حکومت اس پر عمل درآمد کرنے میں پس و پیش سے کام لیتی ہے۔ 4 جنوری 2018 کو جبری گمشدگی کے حوالے سے قائم پاکستان کےتحقیقاتی کمیشن نے نوید بٹ کے متعلق ایک حکم نامہ، حوالہ نمبر ColoED ID No. 860-P،جاری کیا جس میں حکام کو انہیں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس حکم میں کہا گیا تھا کہ "اس کیس کی کارروائی کے دوران اکٹھے کیے گئے شواہد کی بنیاد پر ، کمیشن کو شبہ ہے کہ لاپتہ فرد نوید بٹ۔۔۔کو سیکرٹ (ای) اسٹیبلشمنٹ کے اہلکاروں نے اٹھایا تھا اوروہ ان کی غیر قانونی قید میں ہیں "۔ اس کے بعد انہیں پیش کرنے کے حکم نامے میں کہا گیا کہ، "کمیشن ہدایت دے رہا ہے کہ نوید بٹ کو۔۔۔کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔۔۔پانچ ہفتوں کی مدت میں ، اس میں ناکام رہنے کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی شروع کی جائے گی"۔ اور اب اس حکم نامے کو جاری ہوئے پانچ ہفتے نہیں بلکہ تین سال گزر چکے ہیں لیکن نوید بٹ کو نہ تو اس کمیشن کے سامنے اور نہ ہی کسی دوسری عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے جبکہ یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے بھی زیر التواء ہے۔  نوید بٹ کے گھر والوں کو جمعہ 11 مئی 2012 ءکے دن سے آج کے دن تک ان کے زندہ ہونے یا ان کی شہادت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

اس قسم کا بے رحمانہ اور سفاکانہ رویہ حکمرانوں کے اس جھوٹے دعویٰ کی کلی کھول دیتا ہے کہ وہ مدینہ کی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حکومت خلافت کی دعوت کے علمبردار کو جبری گمشدگی کی کیفیت سے دوچار رکھتی ہے لیکن ہندو ریاست کے جاسوس کلبھوش یادیو اور اس کے جنگی جہاز کے پائلٹ ابھی نندن وردھمان کو ہر قسم کی سہولیات اور آرام و سکون فراہم کرتی ہے۔ باجوہ-عمران حکومت مسلسل اُن مسلمانوں کو کچلنے میں مصروف ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ

"محمد ﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل"(الفتح، 48:29)۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو اور اس کے وکلاء، صحافیوں اور خصوصاً انسانی حقوق کے کارکنان!

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

إنَّ النَّاسَ إَذا رَأوُا الظَّالِمَ فَلمْ يَأْخُذُوا عَلى يَدَيْهِ أوْشَكَ أن يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بعِقَاب

" لوگ جب ظالم کو ظلم کرتے دیکھیں، اور اس کے ہاتھ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ سب کو اپنے عذاب میں پکڑ لے" (ابو داؤد، ترمذی، ابنِ ماجہ)۔

 

نوید بٹ کو مسلسل اغوا کیے رکھنا ایک کھلا ظلم اور جرم ہے جس کے بارے میں ہم خاموشی اختیار نہیں کرسکتے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس جرم کے خلاف  ہر جگہ آواز بلند کریں اور نوید کی فوری بازیابی و رہائی کا مطالبہ کریں۔ تو تمام مسلمانوں کو، خصوصاً وہ جو صاحب ا ثرو رسوخ ہیں، چاہیے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے نوید بٹ اور کے گھر والوں کے خلاف اس جاری ظلم کے خاتمے کا مطالبہ کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ اَلدُّنْيَا، نَفَّسَ اَللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ اَلْقِيَامَةِ

"جو شخص کسی مؤمن سے دنیاوی غم دور کرے گا ، اللہ قیامت کے غموں میں سے ایک غم کو اُس سے دور کردے گا(مسلم)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک