خلافت کے داعیوں کو اغوا کر نا جرم ہے راحیل-نواز حکومت کی اغوا کرنے کی پالیسی خلافت کے منصوبے کی خلاف اس کی کمزوری کو ثابت کرتی ہے
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
رمضان کے مہینے میں جب شیاطین کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا جاتا ہے، راحیل-نواز حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بے خوف ہو کر خلافت کے داعیوں کو اغوا کرنے کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت خود کو مظلوموں کی بددعاوں کا مستحق بنا رہی ہے لیکن اس کو نہ تو مظلوم کی دعا کی طاقت اور نہ ہی ان کےروضوں کی پروا ہے۔ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تذلیل کرنے اور بھارت کو پاکستان کے خلاف مضبوط کرنے کے باوجود حکومت امریکہ کی خوشنودی کے لئے پاکستان میں اسلام اور خلافت کے داعیوں کے خلاف حکومت ظلم و ستم میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔




