نصابی کتب میں تبدیلیاں مسلمانوں کے بچوں کو حق و باطل کی تمیز اور اپنی تاریخ سے بے خبرکرنے کی کوشش ہے
- Published in پاکستان
- Written by
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
حزب التحریر ولایہ پاکستان ، راحیل-نواز حکومت کی جانب سے پاکستان کی نصابی کتب میں امریکی ہدایت کی روشنی میں کی جانے والی تبدیلیوں کو قبول کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ 17 اپریل 2016 کو ملک کے کئی اخبارات میں پاکستان کے امریکہ میں سفیر جلیل عباس جیلانی کا یہ بیان شائع ہوا جس میں انہوں نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(USCIRF) کی رپورٹ "پاکستان میں عدم رواداری کی تعلیم" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ، " 2011 میں نصابی کتب میں پائی جانے والی اکثر مذہبی عدم رواداری پر مبنی مثالیں ہٹا دی گئی ہیں"۔ یہ رپورٹ 13 اپریل 2016 بروزبدھ واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں جاری کی گئی جس میں پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی پالیسی کا جائزہ لے اورایسے مواد کی تعلیم کے سلسلے کو منقطع کرے جس سے نفرت جنم لیتی ہے۔




