''سبقت لے جانے والے لوگ''
- Published in آرٹیکل
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
دنیا اس وقت ایک عظیم تبدیلی کے دہانے پر کھڑی ہے کیونکہ کفر اور اسلام کے درمیان کشمکش اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ پوری دنیا یہ دیکھ رہی ہے کہ کفر اور اس کے لوگوں کا غرور و تکبر بہت پکا ہوچکا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ابتدائی ایگزیکیٹو احکام نے امریکہ کی مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ کو ثابت اور مزید مستحکم بھی کیا ہے۔ جہاں تک مسلم دنیا پر حکمرانی کرنے والے امریکی ایجنٹوں کا تعلق ہے، تو انہوں نے امریکہ کی ہی پیروی کی اور اسلام کو بزور قوت کچلنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ لیکن اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مسلمانوں نے ظلم و جبر کے سامنے جھکنے کی جگہ رہنمائی اور مدد کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب رجوع کیا ہے ۔




