السبت، 11 صَفر 1448| 2026/07/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

راحیل-نواز حکومت امریکہ کی غلامی سے نکلنا ہی نہیں چاہتی امریکہ کی بھارتی حمایت کے باوجود راحیل-نواز حکومت امریکہ سے وفاداری نبھا رہی ہے

23 جون 2016 کو پاکستان و افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے کہا کہ افغان امن مذاکرات میں بھارت اور ایران کو بھی اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ اس نے مزید کہا کہ، "پاکستان افغانستان میں مفاہمت  اور بات چیت  کے عمل سے اب بھی جڑا ہوا ہے"۔  11/9 کے بعد مشرف کی جانب سے لیے جانے والے بدنام زمانہ یو ٹرن کا یہ جواز دیا گیا تھا کہ اگر پاکستان امریکہ کی حمایت نہ کرتا تو امریکہ افغانستان میں بھارت کو کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کردیتا۔ مشرف کےبعد  کیانی-زرداری حکومت اور پھر راحیل-نواز حکومت نے بھی اسی منتر کو پڑھ پڑھ کر پاکستان کے دروازے، افغانستان ، پر اسلام اور پاکستان کے دشمن امریکہ کے قبضے کو مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے معاشی اور فوجی وسائل کو امریکہ کی جنگ میں جھونک دیا۔

Read more...

خلافت کی دعوت کو بدنام کرنا گناہ ہے حکومت کا جھوٹ شائع کر کے میڈیا اپنی ساکھ خراب کرتا ہے

جس دن حزب التحریر ولایہ بنگلادیش نے مجرم حسینہ کی حکومت کو  اپناخصوصی پیغام جاری کرکے ہلا کر رکھ دیا ، اس کے اگلے ہی دن ڈان اخبار نے  ایک کھلے بہتان پر مبنی رپورٹ 18 جون 2016 کو شائع کی جس میں کہا گیا تھا کہ،" حزب التحریر (حریت کی جماعت) ایک بین الاقوامی عسکریت پسند گروہ ہے جسے بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں کالعدم قرار دیا گیا ہے"۔  حزب التحریر پر  عسکریت پسند گروہ ہونے کا الزام لگا کر ڈان اخبار نے اپنے پڑھنے والوں کے سامنے خود اپنی ساکھ خراب کی ہے

Read more...

خلافت کے داعیوں کو اغوا کر نا جرم ہے راحیل-نواز حکومت کی اغوا کرنے کی پالیسی خلافت کے منصوبے کی خلاف اس کی کمزوری کو ثابت کرتی ہے

رمضان کے مہینے   میں جب شیاطین کو زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا جاتا ہے، راحیل-نواز حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے بے خوف ہو کر خلافت کے داعیوں کو اغوا کرنے کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حکومت  خود کو مظلوموں کی بددعاوں کا مستحق بنا رہی ہے لیکن اس کو نہ تو مظلوم کی دعا کی طاقت اور نہ ہی  ان کےروضوں کی پروا ہے۔    امریکہ کی جانب سے پاکستان کی تذلیل کرنے اور بھارت کو پاکستان کے خلاف مضبوط کرنے کے باوجود حکومت امریکہ کی خوشنودی کے لئے  پاکستان میں اسلام اور خلافت کے داعیوں کے خلاف حکومت ظلم و ستم میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔

Read more...

پاکستان و افغانستان کے بے شرم حکمران اپنے آقا امریکہ کے لئے نفرت کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں

14 جون 2016 کو امریکہ نے پاکستان و افغانستان کو طور خم سرحد پر پیدا ہونے والی کشیدگی کو پُرامن طریقے سے حل کرنےکو کہا جہاں فائرنگ اور گولہ باری سے رمضان کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کا خون بہہ رہا تھا۔ امریکہ  کے دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ،"ہم سب اس کشیدگی کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں"۔ اس نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں جانب کے حکام سے رابطے میں ہے۔ اور پھر اگلے ہی دن پاکستان  و افغانستان کے حکومتیں طورخم پر جنگ بندی پر راضی ہو گئیں اور سرحد کے دونوں جانب سفید جھنڈے لہرا دیے گئے۔

Read more...

ایس پی جیسور اور اس کے غنڈوں کے لیے شرم کا مقام ہے ...

...جو کہ حزب التحریر کے شاب کے خاندان کو ہراساں اور انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں    

  جیسور کی ظالم پولیس نے28 اگست2016 کو ڈسٹرک کورٹس ڈھاکہ سے  تنجیب احمد کو دوبارہ گرفتار کر لیاجو کہ طویل مصائب و مشکلات کا سامنا کرنے والے حزب التحریر کے بیس  سالہ شاب ہیں۔ عدالت پیشی کے وقت تنجیب کو گرفتار کرنے کے علاوہ انہوں نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوے ان کی بڑی بہن معصومہ اختر کو بھی پکڑ لیا جو کہ ان کے ساتھ کورٹ کمپلیکس آئیں تھی۔

Read more...

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں

اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں سے اتحاد طاقت کا نہیں ذلت و رسوائی کا سبب بنے گا

افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ 23 ستمبر 2016 کو “روس کا زمینی فوجی دستہ” پاکستان پہنچا اور پاکستان آرمی کے ساتھ 10 اکتوبر تک مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔ حزب التحریر ولایہ پاکستان اسلام اور مسلمانوں کے ایک اور شدید دشمن روس کے ساتھ فوجی مشقوں کی شدید مذمت کرتی ہے جو شام کے جابر بشار کی حمایت میں حلب کے مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔

 

 

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک