برطانیہ میں حزب التحریر کے وفد نےخلافت کے داعیوں کے اغوا اور ان پر تشدد کے خلاف احتجاج کے لیے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا
- Published in برطانیہ
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
جمعہ 8 اپریل 2016کو حزب التحریر برطانیہ کی پاکستان کمیٹی کے ایک وفد، جس میں آصف صلاح الدین، ماجد حسین، رضوان احمد اور حمزہ احمد شامل تھے، نے پاکستان میں حکومت پاکستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار اور اغوا کیے گئے حزب التحریر کے ممبران کے ناموں پر مشتمل فہرست ایک بیان کے ساتھ لندن میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کی جس کا عنوان تھا:" حزب التحریر کے خلاف ظلم و ستم ختم کرو، انصاف پسند لوگوں کو خلافت کے داعیوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے"، اس بیان کو ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے میڈیا آفس نے جاری کیا تھا۔






