اسلام پوری دنیا پر نافذ ہونے کیلئے آسمان سے اتارا گیا قانون ہے!
- Published in پاکستان
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
خلافت کے قیام کے بغیر اس قانون کا نفاذ معطل رہے گا، تو اے مسلمانو! اپنا فرض اور حق پہچانو اور اسے قائم کرو!
خلافت کے قیام کے بغیر اس قانون کا نفاذ معطل رہے گا، تو اے مسلمانو! اپنا فرض اور حق پہچانو اور اسے قائم کرو!
اس رجب 1442 ہجری کو خلافت کے انہدام کے 100 ہجری سال پورے ہو جائیں گے جس خلافت کے زیر سایہ مسلمان ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک سیاسی، فوجی، معاشی، علمی، اور تہذیبی پہلو سے دنیا کی قیادت کرتے رہے۔
ایک بار پھر رجب الخیر کا مہینہ ہمارے سامنے ہے۔ یہ مہینہ ہمیں خلافت کے خاتمے کے عظیم سانحے کی یاد دلاتا ہے جو ابھی تک جاری و ساری ہے۔ اب تک مسلمان رسول اللہ ﷺ کی ریاست کو بحال نہیں کرسکے جو آپ ﷺ ہمارے لیے چھوڑ گئے تھے۔
مسلم امّت کی تاریخ میں اس سال آنے والا رجب کا مہینہ ایک اور افسوسناک سنگ ِمیل بنے گا۔ اس رجب کے مہینے میں مسلمانوں کی عظیم ریاست اور اسلامی قیادت، خلافت کے خاتمے کو ایک صدی ہجری کا عرصہ مکمل ہوجائے گا جو اسلام کے دشمنوں، کمال اتا ترک اور مغربی استعماری حکومتوں کے ہاتھوں ختم ہوئی تھی۔
...پاکستان میں خلافت کےقیام کے ذریعے خطے میں انسانوں کی فلاح و بہبود کا خیال کرنے والی اسلامی قیادت بحال کی جائے
...شہادت کی شوقین ہماری قابل و بہادر افواج کو حرکت میں لایا جائے