الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    25 من جمادى الثانية 1439هـ شمارہ نمبر: PR18019
عیسوی تاریخ     منگل, 13 مارچ 2018 م

 

روس کے ساتھ اتحاد ختم کرو جو مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے

  • مسلم پاک دامن جنت خاتون پر روسی مظالم کے خلاف مذمتی پریس ریلیز
  • کراچی میں روسی قونسل خانے کودی گئی

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کی مرکزی رابطہ کمیٹی نے ایک پریس ریلیز  کراچی میں روسی قونسل خانے کو پہنچائی جس میں مسلمانوں کے خلاف روسی مظالم کی مذمت کی گئی ہے۔  یہ پریس ریلیز روس میں حزب التحریر کے میڈیا آفس نے جاری کی ہے جس کا عنوان ہے:"نیک اور پاک دامن مسلمان خاتون جنت پیسپالوا دہشت گرد نہیں بلکہ روس دہشت گرد ہے"۔جنت خاتون  نسلاً روسی  نو مسلم ہیں اور انہیں حزب التحریر کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سےگرفتار کیا گیا ہے۔ اب جنت خاتون بھی اُن سینکڑوں مسلمانوں میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں روسی حکام نے صرف اس وجہ سے گرفتار کررکھا ہے کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کے لیے کام کررہے ہیں۔

 

روس ہمیشہ سے اسلام اور مسلمانوں کا دشمن رہا ہے۔ اس نے ماضی میں عثمانی خلافت کے خلاف بننے والے محاذ میں شمولیت اختیار کی۔روسی ریاست  Sverdlovsk کے ریکارڈ کے مطابق اس نے اپنی تاریخ میں ایسے کئی افراد کو زندہ جلانے کا حکم دیا جنہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ روس نے افغانستان پر حملہ اور وحشیانہ قبضہ کیا اور پھر چیچنیا کے مسلمانوں کے خلاف ایک انتہائی خونی  جنگ لڑی۔ روس نے وسطی ایشیائی ریاستوں میں اپنے ایجنٹ حکمرانوں کے ذریعے مسلمانوں پر شدید مظالم ڈھائے، جیسا کہ کریموف، اللہ اسے جہنم کے نچلے ترین درجے میں رکھے، جو لوگوں پر تشدد کرنے کے لیے انہیں زندہ ابلتے پانی میں ڈال دیتا تھا۔ اور آج روس گرتے ہوئے شامی جابر بشار کا معاون و مددگار بنا ہوا ہے اور مشرقی غوطہ پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اسپتالوں،اسکولوں اور گھروں تک کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 

لیکن اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کھلی روسی جارحیت  کے باوجود پاکستان کے حکمرانوں نے اس کے خلاف احتجاج میں اپنی آواز تک بلند کرنا گوارا نہ کیا۔ اس سے بھی برا  عمل یہ ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں نے روس کے ساتھ اشتراک عمل بڑھاتے ہوئے اس کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 

إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ

“اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں”(الممتحنہ:9)۔

 

لہٰذا پاکستان کے مسلمانوں سے حزب التحریر ولایہ پاکستان یہ کہتی ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف روسی مظالم پر اپنی آواز بلند کریں اور روس کے ساتھ غدارانہ اتحاد بنانے پر  پاکستان کے حکمرانوں  کا کڑا احتساب کریں۔ اور حزب  مسلمانوں سے یہ بھی کہتی ہے کہ  نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے حزب التحریر کے ساتھ کام کریں جو دشمنوں کے خلاف امت مسلمہ کو یکجا اور مضبوط کرے گی۔ 

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک