الأربعاء، 22 رجب 1446| 2025/01/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    17 من رجب 1439هـ شمارہ نمبر: PR18025
عیسوی تاریخ     بدھ, 04 اپریل 2018 م

 28 رجب ، یوم سقوط خلافت:

امت کی ڈھال ،نبوت کے منہج پر خلافت کو بحال کرو 

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ

“وہ (ذات) پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجدالحرام یعنی (خانہٴ کعبہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک لے گیا جس کے ارد گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں تاکہ ہم اسے اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھائیں۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے “(الاسراء:1)۔

 

 

اور ہمارے آقامحمد ﷺ ، جنہوں نے اس مہینے میں رات کا سفر(اسراء)اختیار  کیا ، نے فرمایا کہ وہ امام،خلیفہ جو اسلام کے تحت حکمرانی کرتا ہے ، ہماری ڈھال ہوتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،  

 

إِنَّمَا الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ وَيُتَّقَى بِهِ

“بے شک خلیفہ ہی ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتا ہے اور اسی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے”(بخاری و مسلم)۔

 

یقیناً خلیفہ ہماری ڈھال ہے اور ہمارا تحفظ کرتا ہے۔ یہ خلافت کاہی دور تھا جب حضرت عمر کی افواج نے مسجد اقصیٰ کی زمین کو دارالاسلام میں تبدیل کردیا۔ یہ خلافت کاہی دور تھا جب فوجی کمانڈر صلاح الدین ایوبیؒ نے  مسجد اقصیٰ کو صلیبیوں کے قبضے سے آزاد کرایا۔  یہ خلافت کا ہی دور تھا کہ جب خلیفہ عبدالحمید  دوئم  نے یہود کے اس منصوبے کو رد کردیا کہ انہیں مسجد اقصیٰ کے اردگرد آباد ہونے کی اجازت دی جائے اور اعلان کیا کہ، “جب تک میں زندہ ہوں ہمارے جسم(امت) کو تقسیم نہیں ہونے دوں گا، صرف ہماری لاشوں کو ہی یہ تقسیم کرسکتے ہیں!”۔

 

اے پاکستان کے مسلمانو!

کتنا بدترین اور خوفناک  سانحہ تھا جب ہم  اپنی ڈھال ، خلافت سے محروم ہوگئے تھے! 28 رجب 1342 ہجری بمطابق 3 مارچ 1924 کو برطانوی استعماریوں  نے ہماری ڈھال خلافت کو عربوں اور ترکوں میں موجود غدار سہولت کاروں کے ذریعے  تباہ کردیا تھا۔ ڈھال کی غیر موجودگی میں مغربی استعماریوں نے ہمارے علاقوں پر قبضہ کیا، ہماری دولت کو لوٹا اور پھر ہمیں پچاس سے زائد ممالک میں تقسیم کردیا۔ ڈھال کی غیر موجودگی میں غدار حکمرانوں نے سرزمین اسراء و معراج پر یہود کوقبضہ کرنے کی اجازت دی اور پھر اس کی حفاظت کرنے لگے۔ ڈھال کی غیر موجودگی میں مسجد الاقصی آزادی کے لیے چیختی چلاتی ہے لیکن کوئی صلاح الدین موجود نہیں جو اس کی پکار سنے اور اس پر لبّیک کہے ۔ ڈھال کی غیر موجودگی میں فلسطین،مقبوضہ کشمیر، برما(میانمار)، افغانستان، عراق، مشرقی ترکستان اور شام  اور دوسرے علاقوں میں ہمیں ذبحہ کیا گیا۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابی حنظلہ نے  کیا درست فرمایا، 

 

عجبت لما يخوض الناس فيه, يرومون الخلافة أن تزولا – ولو زالت لزال الخير عنهم, ولاقوا بعدها ذلا ذليلا

 “میں ان لوگوں پرحیران ہوتا ہوں جو خلافت کی تباہی چاہتے ہیں۔ اگر یہ ختم ہوگئی تو ان پر سے  خیر کا خاتمہ ہوجائے گا اور اس کے بعد وہ شدید ذلت و رسوائی کا شکار ہوجائیں گے”!

اے پاکستان کے مسلمانو!

بہت برداشت کرلیا ایسے حکمرانوں کو جنہیں صرف اپنے اقتدار اور مال لوٹنے کے مزید مواقعوں سے دلچسپی ہوتی ہے اور پھر ہمیں ہمارے دشمنوں کے سامنے ذلیل کرواتے ہیں! بہت برداشت کرلیا ایسے حکمرانوں کو  جو ڈھال کا کردار ادا نہیں کرتے بلکہ ہماری بندوقوں کو ہمارے ہی سروں  پر تان رکھا ہے! یہ بہترین وقت ہے کہ ہم اپنی ڈھال کو  بحال کرنے کے لیے زبردست جدوجہد کریں۔ اور اس طرح رسول اللہ ﷺ کی جانب سے اس خوشخبری کوحقیقت بنتے دیکھ لیں جب ظلم کے دور کا خاتمہ ہوگا اور نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی ہو گی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا،

 

ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ

 “پھر ظلم کی حکمرانی ہو گی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہیں گے۔ پھر جب اللہ چاہیں گے اسے ختم کردیں گے۔ پھر خلافت ہو گی نبوت کے منہج(طریقے) پر”(احمد)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک