الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    3 من شـعبان 1439هـ شمارہ نمبر: PR18029
عیسوی تاریخ     جمعرات, 19 اپریل 2018 م

 

حزب التحریر کے خلاف ظلم و جبر ختم کرو:

  • پاکستان کے گمراہحکمرانوں! مظلوم کی بددعا سے ڈرو

 

نبوت کے طریقے پر خلافت کے دوبارہ قیام کے لیے رجب میں چلائی جانے والی عوامی رابطہ مہم کے جواب میں پاکستان کے حکمران حزب التحریر کے شباب کے خلاف  اپنے غنڈوں کو حرکت میں لے آئے ہیں۔  لاہورمیں انہوں نے اپنی جھنجھلاہٹ کا نشانہ ارشد جمال کو بنایا جو کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر  اور تین بچوں کے والد ہیں ۔اس سے قبل دسمبر 2014 میں بھی انہیں گرفتار  اور ڈھائی سال تک پابند سلاسل رکھا گیا تھا۔ کچھ دنوں سے  حکومت کے غنڈے ارشد کی نگرانی کر رہے تھے جس کے بعد 18 اپریل 2018 کو  چادر اور چار دیواری کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے وہ زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان کے گھر والوں خصوصاً چھوٹے بچوں کو ڈرایا دھمکایا۔ ارشد جمال  کے ہمسائے اس ظلم کے خلاف ان کی حمایت میں آگے آئے تو حکومت کے غنڈوں نے ان کے خلاف بھی طاقت کے استعمال کی دھمکی دے ڈالی۔

 

لہٰذا ٹرمپ کی اندھی تقلید میں پاکستان کے حکمرانوں نے ان لوگوں کے خلاف طاقت کے استعمال کو جاری و ساری رکھا ہوا ہے جو اسلام کے طرز زندگی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ حکمران رسول اللہﷺکے اس انتباہ کو کوئی اہمیت نہیں دیتے کہ آپﷺنے فرمایا، 

 

وَمَنْ عَادَى أَوْلِيَاءَ اللَّهِ فَقَدْ بَارَزَ اللَّهَ بِالْمُحَارَبَةِ

"جو کوئی اللہ کے دوستوں کے ساتھ دشمنی کرتا ہے وہ اللہ کے غضب کا سامنا کرے گا"(حاکم نے اسے صحیح قرار دیا اور معاذ بن جبل سے روایت کیا)۔

 

یہ حکمران نیک مسلمانوں پر ظلم کرتے ہیں وہ مسلمان جو اپنے رب سے دعا کے ذریعے تحفظ کے طلبگار ہیں۔ یہ بے وقوف حکمران رسول اللہﷺکے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہیں جب آپ ﷺنے فرمایا، 

 

اتَّقِ دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا لَيْسَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ حِجَابٌ

" مظلوم کی دعا سے ڈرو، اس لیے کہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ آڑے نہیں آتا "(بخاری)۔  

 

ان گمراہ حکمرانوں نے اپنے غنڈوں کے ذریعے ارشد جمال کے گھر والوں  اور ہمسائیوں کو خوفزدہ کیا اور رسول اللہ ﷺکے انتباہ کو بھلا دیا کہ آپ ﷺنے فرمایا، 

 

مَنْ رَوَّعَ مُؤْمِنًا لَمْ يُؤَمِّنِ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ رَوْعَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

" جو کوئی ایمان والوں کو خوفزدہ کرتا ہے وہ قیامت کے دن کی خوفزدگی سے محفوظ نہیں ہوگا"(کنز العمال) ۔

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان ان بے وقوف اور گناہگار حکمرانوں کو یقین دلاتی ہے کہ وہ خلافت کے داعیوں کو ظلم وستم کا نشانہ بنا کر صرف اپنے آپ کوہی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ ظلم و ستم مسلمانوں  کے لیے ثابت کرتا ہے کہ حکمرانوں کے پاس کوئی سچ کا کلمہ نہیں ہے اور اسی لیے  یہ حکمران قوت کا سہارا لیتے ہیں ۔  یہ ظلم و ستم مسلمانوں  کے لیے یہ ثابت کرتا ہے کہ خلافت کے داعی ان مظالم کا صبر کے ساتھ سامنا کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺکے ساتھ وعدہ کررکھا ہے   کہ وہ حق پر قائم رہیں گے اور  یہی  وجہ ہے کہ یہ شباب امت کی   قیادت کے حقدار ہیں۔ اور ان تمام باتوں سے بڑھ کر  اس قسم کے ظلم و ستم  کے ذریعے حکمران خود اپنے پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے غضب کو یقینی بناتے  ہیں کیونکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا، 

 

وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ الْأَبْصَارُ

"اور(مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں اللہ ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی"(ابراہیم:42)۔  

 

بہت جلد اے پاکستان کے گمراہ  حکمرانوں، انشاء اللہ تمہارا احتساب خلافت کی عدالتوں میں کیا جائے گا۔ یہ عدالتیں آج کل کی جھوٹی عدالتوں کی طرح نہیں ہوں گی کیونکہ ان کے فیصلے اللہ کے دین پر مبنی ہوں گے اور وہاں سے کوئی مجرم کبھی بھی کسی صورت  بچ کر نہیں جاسکے گا۔ تو سبق   پکڑو ان جو چند گھڑیوں میں جو تمہارے پاس رہ گئی ہیں انہیں شمار کرنا شروع کردو کیونکہ بڑھتا ہوا جبر تمہارے کمزور ہونے  اور جلد ہی گرنے کی نشانی ہے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک