الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    21 من ذي الحجة 1445هـ شمارہ نمبر: 46 / 1445
عیسوی تاریخ     بدھ, 29 مئی 2024 م

پریس ریلیز

رفح کے پناہ گزین خیموں پر وحشیانہ بمباری کے بعدواضح ہو گیا ہے

کہ امت اور اس کی افواج کو لازماًاِن حکمرانوں کو اکھاڑ کر خلافت قائم کرنی ہو گی

 

26مئی کی رات کو یہودی  وجود نے رفح کے ایک پناہ گزین کیمپ پر کئی ٹن بارود سے لیس میزائلوں سے حملہ کر دیا ، جس سے وہاں موجود عورتوں، بچوں اور دیگر پناہ گزینوں کے جسموں کے چیتھڑے اڑ گئے۔ بچوں کےسر دھڑ سے الگ ہو گئے، درجنوں جھلس کر شہید ہو گئے۔  حالانکہ یہ وہ خیمے تھے جہاں یہود نے خود رفح کے لوگوں کو بمباری سے بچنے کیلئے بھجوایا تھا۔  یہ حملے نام نہاد بین الاقوامی جسٹس کورٹ کے 'حکمنامے' کے دو دنوں میں وقوع پذیر ہوئے جس میں "اسرائیل" کو رفح پر حملے سے روکا گیا تھا۔  اس حملے کو دو سے زیادہ دن گزر گئے ہیں، لیکن پاکستانی حکمرانوں نے اسی ٹویٹ اور بیان پر ہی اکتفاء کیا جو وہ  معمولی ردو بدل کے ساتھ درجنوں بار کاپی پیسٹ کر چکے ہیں۔ 27 مئی، 2024 کو خارجہ امور کی وزارت  نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "پاکستان، غزہ کی پٹی  کے رفح  کے علاقے میں پناہ گزین کیمپ پر "اسرائیلی" بمباری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس سے کئی جانوں کا نقصان ہوا۔" یہی ان کی نظر میں مسجد اقصیٰ، مقدس سرزمین، مسلمانوں کی جان اور خون کی حرمت ہے۔ سات ماہ سے زائد ہونے کو ہے، اور ملینز کی قابل اور جنگ کیلئے تیار  افواج کو کنٹرول کرنے کے باوجود ان حکمرانوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا!

 

اے پاکستان کے مسلمانوں اور افواج! یہ سیاسی اور فوجی قیادت امریکہ اور امت کے قلب میں موجود  اس کے فوجی اڈے، 'یہودی وجود' کے سہولت کار اور اُن کے کیمپ کے لوگ ہیں۔ سات مہینے کی غدارانہ بے عملی کے بعد اس معاملے  پر مزید بحث کی گنجائش نہیں۔ اب معاملہ یہ ہے کہ کون اس سیاسی اور فوجی قیادت کی اطاعت کر تا ہے، جو اللہ، اس کے رسول ﷺ اور مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرنے والوں کی اتحادی ہیں، اور کون ہے جو اس گناہ سے توبہ تائب ہو کر  اللہ کے دین اور رسول اللہ ﷺ کے کیمپ میں شامل ہو گا۔ ان حکمرانوں کی اطاعت اللہ کے عذاب کا پیش خیمہ اور قیامت کے دن کفار کے ساتھ اٹھنے کے مترادف ہے۔ ان حکام کی اطاعت بہت بڑی شرمندگی اور بڑے نقصان کا راستہ ہے۔

   رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا،

«لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ»

"اللہ عز و جل کی نافرمانی میں مخلوق کی کوئی اطاعت نہیں۔"(بخاری)

 

اے افواج پاکستان کے مسلمانو! آج  تم میں موجود ہر صلاح الدین ایوبی کا جانشین جان لے کہ فیصلہ کن گھڑی آ چکی ہے۔ تذبذب کا راستہ عملاً یہود یوں اور صلیبیوں کو اپنے مظالم کیلئے مزید وقت دینے کے مترادف ہے۔ یہ ایکشن کا وقت ہے۔ تمہاری مظلوم بہنیں، بھائی، بچے اور بزرگ یہود کے بموں، میزائلوں اور شیلز سے شہید ہو رہے ہیں، لیکن وہ جہاد کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے، وہ تمہارا راستہ تَک رہے ہیں۔ وہ تمہارے انتظار میں ہیں، مسجد اقصیٰ تمہارے انتظار میں ہے، غزہ تمہیں پکار رہا ہے، رفح کی آوازیں عرش تک بلند ہو چکی ہیں، مغربی کنارے کے مسلمانوں کی دُہائیوں کا جواب دینے والا کوئی نہیں! اللہ تم پر لازم کر چکا ہے کہ تم ان کی پکار کا جواب دو،

﴿وَاِنِ اسْتَـنْصَرُوْكُمْ فِى الدِّيْنِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ﴾

" اگر وہ دین کے معاملہ میں تم سے مدد مانگیں تو ان کی مدد کرنا تم پر فرض ہے۔"(سورۃ الانفال، 8:72)۔

 

  تم اپنے معزز مصری فوجی بھائی عبد اللہ رمضان کی مثال اپنے سامنے رکھو، جو 27 مئی، 2024 کو رفح میں یہود سے لڑتے ہوئے شہید ہوا۔ اس نے 7 فروری، 2024 کو پوسٹ کیا تھا، "دل غمگین ہیں، آنکھیں آنسو بہاتی ہیں، اے غزہ، میں تمہارے تکلیفوں کو محسوس کرتے ہوئے غم میں ہوں۔ دنیا اندھی، بہری اور گونگی ہو چکی ہے، ان میں کوئی مردانگی نہیں بچی، تو جو بے بسی کا رونا روتے ہیں، انھیں چاہیے کہ چپ رہیں۔" تو کیا تم میں کوئی عقل و شعور کا حامل نہیں جو فتح یا شہادت کے جذبے سے آگے بڑھے؟

 

اے افواج پاکستان! مسلم دنیا کےحکمرانوں نے امریکی ورلڈ آرڈر، صلیبیوں اور یہود کے مظالم کے سامنے تمہیں باندھ کر رکھا ہوا ہے۔ وہ  کیمروں کے سامنے مسلمانوں پر میزائل حملے کرتے ہیں، مجاہدین کو شہید کرنے کی ڈرون فوٹیج ریلیز کرتے ہیں، ان پر خوراک بند کرنے سے لے کر بچوں کی لاشوں کا تماشا لائیو فیڈ میں ٹیلی کاسٹ کرتے ہیں، پاک دامن خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں، مسلمانوں کے ہاتھ پیر باندھ کر گولیوں سے بھون دیتے ہیں، بعض کو انہوں نے زندہ دفن کیا، اور بعض کو ٹینکوں کے نیچے کچلا۔ تمہارے حکمرانوں کے باعث وہ اسے چھپانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتے۔ تمہارے حکمرانوں کے باعث وہ تمہیں کیڑے مکوڑوں سے بڑھ کر اہمیت نہیں دیتے۔ تو ہٹا دو ان منافق اور فاسق قیادتوں کو، جنہوں نے تمہیں دنیا کی بزدل ترین قوم یہود کے سامنے نامرد بنا کر رکھ دیا ہے۔ حزب التحریر اس وقت وہ واحد پلیٹ فارم ہے، جو تمہیں مکمل تیاری کے ساتھ نصرۃ دینے کی دعوت دیتی ہے تاکہ ان خائن حکمرانوں کو ہٹا کر ایک خلافت قائم کی جائے۔ یہ خلافت یہودی وجود کی موت کا باعث ہو گی اور قبر میں پیر لٹکائے امریکی ورلڈ آرڈر کو حتمی دھکا دے کر گرائے گی، جس کے ظلم کے باعث مشرق و مغرب، سب اس سے نفرت کرتے ہیں۔ تو اے افواج پاکستان! آگے بڑھو تاکہ جلد قائم ہونے والی خلافت تمہیں ارض مبارک فلسطین کی آزادی کیلئے حرکت میں آنے والی افواج کے رجمنٹ، بریگیڈز اور کور کی قیادت کے عظیم اعزاز سے نوازے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحرير کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک