الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ افغانستان

ہجری تاریخ    10 من رمــضان المبارك 1438هـ شمارہ نمبر: Afg.1438/05
عیسوی تاریخ     پیر, 05 جون 2017 م

پریس ریلیز

امریکہ کابل کے خونی دھماکوں اور اس کے بعد بھڑکنے والی نسلی تفریق کی آگ

کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہا ہے

 

حزب التحریرولایہ افغانستان، کابل میں ہونے والے حالیہ خونی دھماکوں کی پُرزور مذمت کرتی ہے اور مندرجہ ذیل باتوں کی نشاندہی کرنا چاہتی ہے۔

 

ان حملوں کی شدّت اور ان میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی یہ واضح کر دیتی ہے کہ ان حملوں میں قابض افواج، مغربی انٹیلی جنس نیٹ ورکس اور ان کے کٹھ پتلی افغان حکمران ملوث ہیں۔ استعماری ممالک  افغانوں کے بہائے گئے خون سے فائدہ اٹھانے کے لیے دہشت گردی کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے اسٹریٹیجک مقاصد حاصل کر سکیں۔ امریکہ ان حملوں کے بعد عوام اور سیاسی گروہوں کے درمیان قبائلی اور نسلی دشمنیوں کی آگ کو بھڑ کا رہا ہے تاکہ اپنے قبضے کو جاری رکھ سکے اور  اس کو طویل کر سکے۔ ایسی ہی حکمت عملی سے امریکہ نے عراق اور شام میں آگ لگائی اور مذہبی تفریق پیدا کر کے اور اسے بھڑکا کر  وہاں کی عوام کو آپس میں لڑوایا۔

 

افغانستان کی  مجاہد قوم کو نسلی اور قبائلی جھگڑوں میں نہیں اُلجھنا چاہیے جس کو اسلام نے قطعی طور پر حرام قرار دیا ہے۔ اس کے بجائے ان کو اس فساد کی بنیادی  وجہ کو سمجھنا چاہیے جو کہ امریکہ -نیٹو کا قبضہ ہے اور کفار کی حکومت کے خاتمے کے لئے متحد ہو جانا چاہیے اور نبوت کے طریقے پر خلافتِ راشدہ  کا قیام کرنا چاہیے۔

 

«لَيْسَ مِنَّا مَنْ دَعَا إِلَى عَصَبِيَّةٍ وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ قَاتَلَ عَلَى عَصَبِيَّةٍ وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ مَاتَ عَلَى عَصَبِيَّةٍ»

"جو عصبیت کے لیے پکارے وہ ہم میں سے نہیں ، جو قبائلیت کے لئے لڑے وہ ہم میں سے نہیں اور

 جو قبائلیت کی خاطر جان دے وہ ہم میں سے نہیں" (ابوداؤد)

 

حزب التحریر کا میڈیا آفس

ولایہ افغانستان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ افغانستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.ht-afghanistan.org
E-Mail: info@ht-afghanistan.org

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک