الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ افغانستان

ہجری تاریخ    11 من ربيع الاول 1440هـ شمارہ نمبر: Afg.1440/03
عیسوی تاریخ     پیر, 19 نومبر 2018 م

پریس ریلیز

بین الاقوامی دہشتگردی کی سازشیں کرنے والا افغانستان کے لوگوں پر بم گرا کر امن قائم کرے گا

 

 امریکی فوربز میگزین نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق امریکا اور نیٹوکے طیاروں اور ڈرونز نے جنوری 2018 سے ستمبر تک افغانستان میں 5213 بم گرائے ہیں۔ اس رپورٹ میں نہ تو اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اس بمباری سے کتنے افراد مارے گئے اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ کتنی تباہی و بربادی ہوئی لیکن پچھلے 17 سال کے عرصے میں یہ سب سے شدید ترین بمباری ہے کہ افغانستان میں 2018 میں جتنے بم گرائے گئے ہیں اس سے پہلے کبھی اتنے بم نہیں گرائے گئے۔

 

اصل حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ اس بمباری سے متاثر ہونے والوں کی بہت بڑی تعداد عورتوں اور بچوں  کی ہے اور کئی بار تو اس بمباری کا نشانہ خود افغان سیکیورٹی فورسز بھی بنی ہیں۔  لیکن امریکا اس قسم کی بمباری کو یہ کہہ کر صحیح ثابت کرتا ہے کہ طالبان کو دباؤ میں لانے اور امریکی امن منصوبے پر ان کو راضی کرنے کے مختلف طریقوں میں سے ایک طریقہ یہ بھی ہے۔ یہ امریکی امن منصوبہ افغان مسلمانوں کے خون کی قیمت پر خطے میں امریکی اڈوں کو برقرار  رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ہے جس کے بعد افغانستان میں جاری جنگ کبھی ختم ہی نہ ہو گی۔  ان اقدامات کے ذریعے امریکا طالبان قیادت کو ان اقدار اور اصولوں کو چھوڑنے پر مجبور کرانا چاہتا ہے جن کے لیے وہ پچھلے 17 سال سے جدوجہد کررہے ہیں اور اس کے بعد قیادت سے محروم طالبان جنگجووں کو دوسرے جنگجو گروہوں ،جیسا کہ داعش،میں شمولیت پرمجبور کرے گا تا کہ خطے میں امریکی مفادات کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

درحقیقت امریکا اور نیٹو کے افغانستان میں فوجی آپریشنز سات سروں والے درندے کی شکل اختیار  کرچکے ہیں جنہوں نے اس قدر تباہی اور خوف پھیلایا ہے کہ کسی دوسری دہشتگردی کی کارروائی نے ایسی تباہی و خوف نہیں پھیلایا۔  شہریوں، عورتوں اور بچوں پربمباری سے بڑھ کر کون سا عمل زیادہ بھیانک، خوفناک اور دہشتگردانہ ہوسکتا ہے؟َ ہوائی حملے گھروں کو تباہ، زبردست تباہی ، یتیمی،بیوگی  اور والدین کے لیے دردناک غم کاباعث بن رہے ہیں۔  تقریباً ہر دن افغانستان کے تمام صوبے آسمان پردہشت گرد طیاروں کو دیکھتے ہیں جو ان کے لیے موت کا پیغام ہوتے ہیں۔

 

ولایہ افغانستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ افغانستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.ht-afghanistan.org
E-Mail: info@ht-afghanistan.org

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک