الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ افغانستان

ہجری تاریخ    27 من ذي الحجة 1443هـ شمارہ نمبر: 15 / 1443
عیسوی تاریخ     منگل, 26 جولائی 2022 م

پریس ریلیز 

حزب التحریر سیکولرز کی آنکھوں میں کانٹا اور مسلمانوں کے لیے امید کی کرن ہے!

 

(ترجمہ)

 

جمہوریہ کے سقوط اور قبضے کے اختتام کے بعد سیکولر شخصیات  ذہنی  طور صدمے سے دوچار ہیں،  کیونکہ انہوں نے  مغرب کی  گود میں بیٹھ کر اللہ سبحانہ وتعالیٰ  سے اپنا تعلق توڑ دیا ہے،  مگر مغرب ان کی ضروریات کو پورا  کرنے، ان کی حکومت کو بچانے اور ان کو  وہ طاقت اور مرتبہ دینے میں کامیاب نہیں ہوسکاجس کی وہ خواہش رکھتے تھے۔ اسی لیے استعمار کے باقیات  اکثر رات کو ڈروانے خواب دیکھتی ہے  اور صبح اٹھ کر افواہیں پھیلاتی ہے۔ جن جگہوں  سے اس قسم کے دھوکے پر مبنی اور جھوٹے تاثرات شائع ہوتے ہیں ان میں سے ایک 'ہشتِ صبح'اخبار ہے، جس نے ایک بار پھر حزب التحریر کے خلاف اپنے بغض اور نفرت کا اظہار اپنے پیر کے روز  کے اداریہ میں کیا جس کا عنوان تھا: "حزب التحریر افغانستان میں انتہا پسندی کو مزید پیچیدہ کررہی ہے۔"

 

  ولایہ افغانستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس   اخبار ہشتِ صبح کے اس خبیث موقف کو مکمل مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ یہ  کہتا ہے کہ یہ نیوز ایجنسی حقیقت وسچائی سے بہت دور   ہے کیونکہ ا ن کے الزامات  تضادات سے بھر پور  اور سیاسی دھوکے اور بددیانیتی پر مبنی ہیں ۔یہ اخبار  اسلامی جماعتوں کو  مغربی پالیسیوں سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ یہ  خود دل وجان سے مغرب  کے گود میں بیٹھا ہے۔  یہ سیکولر اور ان کے ادارے  فکری لحاظ سے احمق ہیں، یہ قابض مغربی استعمار کی چھتری تلے  سرگرمی سے کام کرتے رہے ہیں۔  یہ اُس وقت کھمبیوں کی طرح پھٹ رہے تھے،  کیونکہ مغربی استعمار ان کی بھر پور مدد کر رہا تھا ،   ان کو سرکاری نوکریاں اور حکومتی مراعات سے نواز رہا تھا ، یعنی   ان کو  بچوں کی طرح گود لے کر ان کا خیال رکھ رہا تھا۔

 

   حزب التحریر ایک سیاسی اور فکری  جماعت ہے جس کا ہدف اور اس کا  طریقہ  اسلام ہے، اس میں اسلام کے علاوہ کوئی چیز نہیں۔ لہٰذا جن سیکولرز کو اسلامی نظام سے اللہ واسطے کا  بیر ہے ان کو اسلام اور اسلامی جماعتوں کے بارے میں کچھ کہنے یا تبصرہ کرنے کا سرے سے حق ہی نہیں ہے۔ اسی طرح وہ لوگ جو اسلام کا گہرا فہم نہیں رکھتے؛  جن کی شخصیت ہی اسلام اور اسلامی عقیدے پر قائم نہیں،  جو  ہر چیز کو مغرب کی عینک سے دیکھتے ہیں، ان کو  مسلمانوں اور اسلامی جماعتوں کے بارے میں ٹریفک پولیس والا رویہ نہیں اپنا نا چاہیے۔  دوسری طرف  وہ افراد جو سیکولر ازم کے پیروکار ہیں وہ سیکولر ازم کےفلسفے کے بارے میں مکمل آگاہی  بھی نہیں رکھتے؛  یہی وجہ ہے کہ وہ عام طور پر میکاویلی کو اسلامی جماعتوں سے جوڑتے ہیں۔ جبکہ میکاویلی  اُس وقت سیکولر مکتبہ فکر کا جد امجد( باپ) تھا جب سرمایہ دارانہ دنیا  اپنی پالیسیوں میں اس کی آئیڈیولوجی (نظریات) کو نافذ کر رہی تھی۔  اسی لیے ہشتِ صبح  یا اس جیسے دیگر  جو افواہوں اور جھوٹ کی تشہیر کرتے ہیں اور روزمرہ کے ایجنڈے کے طور پر ایسا کر رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ سمجھیں کہ وہ خود میکاویلی کے فرمانبردار شاگرد ہیں،  جبکہ میکاویلی  شیطان کا اہم شاگرد تھا!

 

  رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان ہمارے سامنے ہے کہ مومن بزدل یا کنجوس ہوسکتاہے مگر جھوٹا نہیں ہوسکتا ۔ یہ   سیکولر مفکرین، جنہوں نے  بیس سال جمہوریت میں اسلام کا نام لے کر اس پر تنقید کی، عوام کی نظروں میں جانے مانے جھوٹے ہیں، اور اسی لیےیہ اِس وقت بھی جھوٹ پھیلانے  ،مخالفانہ پروپیگنڈا کرنے  اور بغاوت پر اکسانے میں پیش پیش ہیں۔ یہ جس طرح سالہا سال سے استعمار کو بچانے اور مغربی اقدار کو حکومتی اور ادارتی رنگ دینے میں لگے رہے، یہ  اب بھی  اسی کام میں مشغول ہیں۔ انہوں نے اُس وقت بھی جھوٹ بولا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ حزب التحریر نے  قذافی سے نصرہ طلب کی تھی؛ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ  جب قذافی نے سنت رسولﷺ کا انکار کیا  تھا تو حزب التحریر کا ایک وفد  اسلام کی دعوت دینے کےلیےاُس کے پاس گیا تھا ، اور قذافی جیسا کام   آج یہ سیکولر اور تعلیم یافتہ لبرل کررہے ہیں، یہ کئی سال سے  اسلام کے سیاسی نظام پر تنقید اور شریعت کے مصادر اور سنت رسول ﷺ اورصحابہ کرامؓ کی مخالفت کررہے ہیں،  انہوں یہ اعلان کرکے کہ اسلام سیاسی دین نہیں اور نہ ہی نظامِ حیات ہے،  اللہ عزوجل کے ساتھ بہت بڑا جھوٹ باندھا ہے:

 

﴿وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِباً أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الظَّالِمُونَ﴾!

"اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ کے ساتھ جھوٹ باندھتاہے یا اس کی آیات کو جھٹلاتاہے بے شک ظالم کامیاب نہیں ہوں گے۔"(الانعام:21)

 

 ہم اللہ جل جلالہ کے وعدے، کہ اسلام ہماری زندگیوں اور سیاست میں واپس آئے گا، کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں  ۔  یہ لوگ جو مسلمانوں کو جاہل کہہ رہے ہیں  ان کو سمجھنا چاہیے کہ  جمہوریہ کا سقوط ہوچکا، قبضہ ختم ہوچکا، اور مغربی دنیا پسپائی کا شکار ہے۔ ہم انسانیت کو خوشخبری دیتے ہیں اللہ کے اذن سے جلد خلافت دوبارہ قائم ہوگی  اور پوری انسانیت کو سیکولر ازم  کی حیوانیت سے نجات دلائی جائے گی، چاہے سیکولرسٹ اس کی کی کتنی ہی مخالفت کیوں نہ کریں۔

 

﴿فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ * بِأَيِّيكُمُ الْمَفْتُونُ﴾ 

"تم بھی عنقریب دیکھو گے اور یہ بھی دیکھیں گے کہ  تم میں سے کون فتنہ میں پڑا ہوا ہے۔"(قلم:6-5)

 

ولایہ افغانستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ افغانستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.ht-afghanistan.org
E-Mail: info@ht-afghanistan.org

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک