الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر

ہجری تاریخ    2 من ذي الحجة 1442هـ شمارہ نمبر: 01 /1442AH
عیسوی تاریخ     جمعہ, 21 اگست 2020 م

پریس ریلیز
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبہ خواتین نے مہم کا آغاز کردیا:

"کرغیزستان کی متقی مسلم خواتین کو دہشت زدہ کرنا بند کیا جائے!"

 

         حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کا شعبہ خواتین کرغیزستان کی انتہا پسند سیکولر حکومت کے ہاتھوں کرغیزستان کی متقی مسلم خواتین کو مسلسل ظلم کا نشانہ بنانے اور دہشت زدہ کرنے کے عمل کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔  اس ظالم حکومت  نے،جو نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ کےنقاب کے پیچھے چھپ کر اسلام کے خلاف جنگ کررہی ہے، کئی مسلم خواتین کو اس الزام پر گرفتار کرلیا ہے کہ ان کا تعلق اسلامی سیاسی جماعت حزب التحریر سے ہے جو اسلامی خلافت کے قیام کے لیے عدم تشدد کی سیاسی جدوجہد کرتی ہے۔

 

      27 جون 2020 کو کرغیزستان کی ریاستی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے 8 بےضررمسلم خواتین کو نرین (Naryn) شہر میں اس شک کی بنا پر گرفتار کرلیا کہ ان کا تعلق حزب التحریر سے ہے جس کو کرغیزستان کی حکومت نے اس لغو الزام کے تحت کالعدم قرار دیا ہوا ہے کہ وہ ایک انتہا پسند جماعت ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حزب التحریر نے اپنے قیام کے دن سے لے کر  آج تک کوئی پُرتشدد کارروائی نہیں کی اور نہ ہی کسی دہشت گردی کے واقعےکی حمایت کی ہے۔ جن خواتین کو گرفتار کیا گیا وہ یہ ہیں: ارونوفا ایرکنگول(Arunova Erkingul)، جو اپنے بوڑھے والدین کی دیکھ بھال کرتی ہے، اور جن کی والدہ پر فالج کا حملہ ہوا تھا اور ان کی حالت نازک ہے، لیکن اس کے باوجودوہ قید میں ہیں؛ بکتی بیک کیزی مہابت (Baktybek kyzy Mahabat)، ان کی صحت کی صورتحال یہ ہے کہ انہیں باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے اور وہ دو اسکول جانے والے بچوں کی والدہ ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ بھی قید میں ہیں؛ اجومودینوفا المگل (Ajumudinova Almagul)، اِن کو جب گرفتار کیا گیا تو ان کی گود میں ان کی پوتی تھی جس کو  دماغی فالج کا عارضہ لاحق ہے، لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا ؛ اجومودینوفاآرچاگل(Ajumudinova Archagul) ، جو چار بچوں کی ماں ہیں جن کی عمر 16، 9، 6 اور 2 سال ہے؛اسماعیلوفا میرم(Ismailova Meerim)، جو چار بچوں کی ماں ہیں جن کی عمر12، 10، 8 اور 6   سال ہے، اور انہیں ان کے گھر میں قید کیا گیا ہے؛  کدیرالیفا میرم (Kadyralieva Meerim)، دو چھوٹے بچوں کی ماں ہیں جن کی عمر 9 اور 5 سال ہے؛ ایٹ بیکوفا گلنور (Aytbekova Gulnur)،  25 سال کی شادی شدہ خاتون ہیں؛  اور مامیرکانوفا امانگل (Mamirkanova Amangul)، چار بچوں کی ماں ہیں جن کی عمر17، 16، 10 اور 4 سال ہے۔

 

      اگرچہ ملک میں  کووڈ-19 کی وجہ سے قرانطینہ کے قوانین نافذ ہیں لیکن اس کے باوجود 20 لوگوں نے   ارونوفا ایرکنگول(Arunova Erkingul) کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ ان کو اپنا ستر ڈھانپنے تک کی اجازت نہیں دی گئی ۔ تلاشی کے دوران نوٹ بکس ان کی گھر میں رکھیں گئیں  جن میں وہ مسودات اور اقتباسات تھے جن کا گرفتار کی گئی خواتین سے تعلق ہی نہیں تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ہماری مسلم خواتین کے گھروں کی بےشرمانہ اور ذلت آمیزطریقہ کار سےتلاشی لی اور انہیں حراستی مرکز میں 6 سے 12 گھنٹوں تک شدید سردی میں بھوکا رکھا گیا۔ وہاں پر  بکتی بیک کیزی مہابت (Baktybek kyzy Mahabat)کی صحت خراب ہو گئی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔ لیکن اس کے باوجود انہیں گرفتار رکھا گیا۔ افسران نے مامیرکانوفا امنگول (Mamirkanova Amangul) سے ان کے گھر میں شام 3 بجے سے آدھی رات تک بے رحمی سے تفتیش کی جبکہ انہیں اپنے 4 سال کے بیٹے کا خیال کرنا ہوتا ہے جسے ڈاؤن سینڈروم ہے اور حال ہی میں اس کے دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔  یہ لوگ ان کے گھر میں گندے دستانے پہنے داخل ہوئے تھے   اور انہوں نے سماجی فاصلے کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا۔ ارونوفا ایرکنگول(Arunova Erkingul) اور    بکتی بیک کیزی مہابت (Baktybek kyzy Mahabat) اس وقت تک قید  میں رہیں گی جب تک تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی۔ لیکن پچھلے ایک ماہ سے ان سے کوئی سوال نہیں کیا گیا کیونکہ قید خانہ قرانطینہ میں ہے۔ ان کو ان کے رشتہ داروں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔ اگر ان پر لگائے گئے ریاستی الزامات درست نکلے تو انہیں کئی سال کی قید ہو سکتی ہے۔

 

      مایوسی کے عالم میں کرغیز حکومت اپنے ملک میں اسلام   اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نظام یعنی نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کی تحریک کے خلاف جنگ میں اسلام کی دعوت کو بدنا م اور معصوم اور معزز مسلم خواتین کو دہشت زدہ کررہی ہے تا کہ لوگوں کو خوفزدہ کردیا جائے اور وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دین کی ترویج کے لیے کام نہ کریں۔ لیکن اس حکومت نے یہ مہم روس اور مغربی حکومتوں کے حکم پر شروع کی ہے اور یہ جنگ وہ جیت نہیں سکتے کیو نکہ انہوں نے کائنات کے رب کے خلاف جنگ شروع کردی ہے۔ اسلام کی دعوت یا متقی و پرہیزگار مسلم خواتین ملک کے لیے خطرہ نہیں ہیں بلکہ اس سیکولر حکومت کی جابرانہ حکمرانی  اور اس کا ناکام سیکولر نظام خطرہ ہے جو کرپشن، دھوکہ، معاشی ناکامی اور کورونا کی پھیلاؤ کو روکنے میں ناکامی سے آلودہ ہے۔ ہم اس انتہا پسند کرغیز حکومت سے کہتے ہیں ، جو دہشت اور ظلم کے ذریعے حکمرانی کرتی ہے، کہ کرغیزستان کی متقی خواتین کے خلاف تمہارے جرائم چھپے نہیں رہیں گے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بےنقاب ہونگے۔ ۔  ہم اپنی معزز مسلم کرغیز  بہنوں کی فوری رہائی  اور ان پر ظلم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں!

مہم سے باخبر رہیں: 

   

http://www.hizbuttahrir.today/ur/index.php/دعوت/سینٹرل-میڈیا-آفس/2356.html

https://www.facebook.com/womenscmoht/

 

ڈاکٹر نظرین نواز

ڈائریکٹر شعبہ خواتین

مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر

 

#FreeMuslimahsKyrgyzstan     #KırgızistanlıMüslümanKadınlaraÖzgürlük        مسلمات_قرغيزستان#
المكتب الإعلامي لحزب التحرير
مرکزی حزب التحریر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon
تلفون:  009611307594 موبائل: 0096171724043
http://www.hizbuttahrir.today
فاكس:  009611307594
E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک