المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر
ہجری تاریخ | 29 من رجب 1442هـ | شمارہ نمبر: 1442 AH / 026 |
عیسوی تاریخ | جمعہ, 12 مارچ 2021 م |
پریس ریلیز
مہم کا اختتام:"خلافت کے خاتمے کو ایک صدی ہجری مکمل ہونے پر۔۔۔
اے مسلمانو، اسے قائم کرو!"
(ترجمہ)
اللہ کی مدد و نصرت کی بدولت ، آج ہم امیر حزب التحریر،مشہور فقیہ عطا بن خلیل ابو الرشتہ، کی ہدایت پر خلافت کے خاتمے کی ایک صدی ہجری مکمل ہونے اور اس کے دوبارہ قیام کی فرضیت و اہمیت کی یاد دہانی کے لیے حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی طرف سے شروع کی جانے والی عالمی مہم کا اختتام کر رہے ہیں۔
مہم کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی ، دنیا کے متعدد ممالک میں اس حوالے سے سرگرمیاں اور میڈیا تقریبات شروع ہوگئیں تھیں۔چونکہ بیشتر ممالک کورونا وائرس سے متاثر تھے ، لہٰذا یہ سرگرمیاں عوام کی حفاظت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انجام دی گئیں۔ اس مہم کے دوران مظاہرے کیے گئے، سیمینارز اور لیکچرز منعقد کیے گئے ، ریکارڈ شدہ تقاریر اور براہ راست انٹرویوز نشر کیے گئے،مضامین اور پریس ریلیز ویب سائٹ اور میڈیا اسٹیشنوں پر شائع اور نشر کی گئیں۔
تقاریر اور مظاہرے اسلامی ممالک میں موجود خلافت کے دور کی عمارتوں اور مقامات کے سامنے کیے گئے تا کہ اس سانحہ کی صد سالہ برسی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔ اس مہم کا مقصد یہ تھا کہ خلافت کے واپسی کی امت میں موجود شدید خواہش کو سامنے لایا جائے تا کہ آنے والی خلافت اس بکھری ہوئی امت کوجمع کر کے یکجا کرے اور اس کے بیٹوں کے درمیان استعماریوں نے جو تقسیم پیدا کی ہے اسے ختم کیا جائے، اس کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کیا جائے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی شریعت کو نافذ کیا جائے، امت کے معاملات کی بہترین طریقے سے دیکھ بھال کی جائے، امت کے دشمنوں کے متحدہ حملوں کو روکا جائے، اسلامی سرزمین پر توحید کا جھنڈا لہرایا جائے بالکل ویسے ہی جیسے رسول اللہ ﷺ (اللہ کی رحمتیں ہوں آپﷺ اور آپ کے خاندان پر) اور آپﷺ کے صحابہؓ نے اس دن لہرایا تھا جب مسلمانوں کی پہلی ریاست قائم ہوئی تھی ، اور پھر اس ریاست کے ذریعے انہوں نے روم و فارس کی سلطنتوں ، اور دنیا کے دیگر حکمرانوں کو شکست دی تھی، اور اسلام اور اس کے پیغام کو پھیلایا تھا، اور انہوں نے ثابت کیا تھا کہ وہ تمام اقوام میں سب سے بہتر ہیں جنہیں تمام انسانیت کی فلاح کے لیے اٹھایا گیا تھا۔
اس مہم کا اختتام امیر حزب التحریر، اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے، کی تقریر پر ہوا جس میں امت کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا گیا۔ انہوں نے امت کو خلافت کے قیام کی فرضیت کی اہمیت کی یاد دہانی کرائی۔ اس حوالے سے انہوں نےشرعی دلائل پیش کیے اور بتایا کہ یہ معاملہ اسلامی امت اور دیگر لوگوں کے لیے کس قدر اہمیت کا حامل ہے۔
تقاریر، کانفرنسوں، پمفلٹس، اورمظاہروں میں اسلامی امت اور اس کی افواج کو اس بات کی دعوت دی گئی کہ اُس عزت و شرف کو حاصل کرنے کی جدوجہد کا حصہ بنیں جو مسلمانوں کو عہد خلافت میں حاصل تھی جب شریعت کی حکمرانی تھی، اور یہ کہ حزب التحریر نے اس عظیم نعمت کو حاصل کرنے کے رستے کی نشاندہی کردی ہے، اور حزب امت کے ساتھ کام کررہی ہے تا کہ کافر مغربی استعمار کی جانب سے اس پر مسلط کیے گئے انسانوں کے بنائے گئے کفر نظام سے نجات حاصل کی جاسکے۔
اسی طرح حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس نے میڈیا میں کام کرنے والے مخلص مسلمانوں تک یہ پیغام پہنچایا کہ مسلمانوں کے عزت و شرف والے دور کی واپسی یعنی نبوت کے نقش قدم پر دوسری خلافت راشدہ کے قیام کے پیغام کو پھیلانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
انجینئر صالح الدین عضاضہ
ڈائریکٹرمرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
المكتب الإعلامي لحزب التحرير مرکزی حزب التحریر |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon تلفون: 009611307594 موبائل: 0096171724043 http://www.hizbuttahrir.today |
فاكس: 009611307594 E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info |