المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر
ہجری تاریخ | 18 من صـفر الخير 1444هـ | شمارہ نمبر: 1444هـ / 007 |
عیسوی تاریخ | بدھ, 14 ستمبر 2022 م |
پریس ریلیز
غدار کٹھ پتلی اور چھوٹے منافق
مسلمانوں کے حکمران خلافت کو گرانے والے برطانیہ سے اس کی ملکہ کی موت پر تعزیت کررہے ہیں
20 نومبر 1922 کو لوزان کانفرنس (Lausanne Conference)میں برطانوی سیکریٹری خارجہ جارج کرزن نے اپنے ملک کی جانب سے ترکی کی خود مختاری تسلیم کرنے کےلیے چار شرائط پیش کیں، وہ شرائط یہ تھیں: خلافت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، خلیفہ کو ملک سے نکالا جائے،اُس کی تمام املاک کو ضبط کیا جائے، ریاست کے سیکولر ہونے کا اعلان کیا جائے! آج کے دن تک عالم اسلام کے کسی بھی ملک میں کسی بھی حکومت کو تسلیم کرنے کےلیے استعماری کافر مغرب کی یہی شرائط ہیں؛ جو اس بات کا کامل ثبوت ہے کہ اسلامی دنیا اب بھی مغربی استعمار کے کٹھ پتلی ایجنٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے، جو ہماری زمینوں کے دروازے مغرب کے لیے کھول دیتے ہیں جب وہ بھی وہ اسے لوٹنا چاہتے ہیں ، اور اگر مسلمان اس عمل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو یہ ایجنٹ حکمران انہیں قتل تک کردینے سے دریغ نہیں کرتے۔
یہی وجہ ہے کہ جب گزشتہ جمعرات کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی موت واقع ہوئی تو اس کے بعد سے مسلمانوں کے حکمران اس کی موت پر سخت رنج وغم اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں! اس کی تعریف توصیف کرتے نہیں تھکتے، گویا کہ مرنے والی ان کی وہ ماں ہے جس نے ان کو اپنی کوکھ سے پیدا کیا ہو! بلکہ بعضوں نے تو سوگ کا اعلان اور پرچم سرنگو کرکے حد ہی کر دی! برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نےبرطانوی دارالعوام کے اجلاس میں ملکہ برطانیہ کا سوگ مناتے ہوئے بھی حاضرین کو ہنسانا نہیں بھولا جب اس نے حاضرین مجلس کو بتایا کہ اس نے اور اس کی ملکہ نے 2012 میں کیسے برطانیہ سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک عرب حکمران کی بیوقوفی کا مذاق اڑایا تھا!
اے مسلمانو:
یہ حکمران نہ قائد ہیں اور نہ ہی با اختیار، بلکہ یہ ذلیل ایجنٹ کے سوا کچھ بھی نہیں جن کو کافر مغربی استعمار نے سوچ سمجھ کر منتخب کیا ہے۔ ان میں سے ہر ایک اپنے آقا کے جیب میں پھنسے ہوئے چوہے کی طرح ہے، جو اپنے گمراہ دل کی گہرائیوں سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اس کا کام مغرب کے مفادات کےلیے عالم اسلام میں راہیں ہموار کرنا ہے، اور اسلام کی حکمرانی کو بحال کرنے کی کوشش کرنے والوں کی سرکوبی کرنی ہے۔ ہماری سرزمین میں پھیلی اس استعماری اثرو رسوخ کو خلافت کو دوبارہ قائم کرکے ہی جڑ سے اکھاڑا جاسکتاہے، تب ہی مسلمانوں کا کھویا ہوا اختیار ان کے ہاتھ میں آئے گا، جو تمہارے دین کو غالب کردے گا اور تمہاری سرزمین کی حفاظت کرے گا۔ اب اس کام کا انحصار اہل قوت اور طاقت پر ہے، خاص طور پر افواج کی جانب سے خلافت کے دوبارہ قیام کی دعوت کو قبول کرنے پر ہے۔ لہٰذا ان کے ہاتھ پکڑ لو ان کو خلافت کے قیام پر آمادہ کرو کیونکہ ہمارے ملکوں میں حکمرانی کے حقیقی ستون یہی ہیں۔
اے اہل قوت اور طاقت:
تخت نشینی کے دوران اپنے خطاب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ نے ایمان کا محافظ ہونے کی حیثیت سے اپنے اپنے پروٹسٹنٹ عیسائی مذہب کی حفاظت کا حلف اٹھایا۔ جبکہ آپ اب بھی ان حکمرانوں کے حوالے سے خاموش ہیں جن کے بارے میں بلا شک وشبہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ وہ مغرب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لڑنے کا عہد کر چکے ہیں! آپ کیا کر رہے ہیں؟! خائن اور غداروں کو جڑ سے اکھاڑنے، دین اسلام کی حفاظت اور اس کی بالادستی کو قائم کرنے اور مسلمانوں کے مفادات کی نگہبانی کرنے کی قسم اٹھانے میں تاخیر کا آپ کے پاس کیا بہانہ ہے؟
کیا آپ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کی جگہ اُن لوگوں کو لے آئے جو آپ سے بہتر ہوں ؟ تو ایسی صورت میں آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف جنگ کرنے والے خائنوں کی خدمت میں اپنی عمر برباد کردیں گے؟! اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:
﴿وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْماً غَيْرَكُمْ ثُمَّ لا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ﴾
" اگر تم منہ موڑو گے، تو وہ (سبحانہ و تعالیٰ) تمہاری جگہ دوسری قوم لے آئے گا ،پھر وہ تمہارے جیسے نہیں ہوں گے۔"(محمد،47:38)
انجینئر صلاح الدین عضاضة
ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
المكتب الإعلامي لحزب التحرير مرکزی حزب التحریر |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon تلفون: 009611307594 موبائل: 0096171724043 http://www.hizbuttahrir.today |
فاكس: 009611307594 E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info |