الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ شام

ہجری تاریخ    20 من ذي الحجة 1437هـ شمارہ نمبر: 029/1437
عیسوی تاریخ     جمعرات, 22 ستمبر 2016 م

دعوت دینے والے کی موت

 

             ہم مرکزی میڈیا کمیٹی حزب التحریر ولایہ شام کے ممبر کی شہادت کی خبر پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھی محمّد ایدو نذر (ابو عبادہ الشامی) جو حلب میں مجرمانہ  جیٹ طیارے کی بمباری کے نتیجے میں بروز جمعرات بمطابق22 ستمبر 2016 کو شہید ہو گئے۔

 

ابو عبادہ الشامی ایک جلتی مشعل  اور شمع کی طرح  تھے جس نے جاہلیت کے اندھیروں کو روشنی بخشی۔ اللہ ان پر رحم فرمائے۔ نہ وہ کبھی تھکے نہ کبھی مایوس ہوئے۔ انھوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنی زندگی صرف کر دی۔ اپنے پیچھے وہ اپنے گھر والوں  اور رشتہ داروں کو حلب میں محصور بھائیوں کے ساتھ چھوڑآئے۔ وہ لوگوں کو دین کے نفاذ اور انقلاب کے اصولوں پر ڈٹے رہنے کے لئے پکارتے تھے اور  اللہ سے دعا کرتے تھے کہ انہیں نبوت کے طریقے پر دوسری خلافتِ راشدہ کا قیام دیکھنا نصیب ہو۔ یہ اللہ کی مرضی  تھی کہ وہ حلب پر جابر کی  وحشیانہ بمباری کے ہاتھوں شہید ہو ں، ہم انہیں شہید  سمجھتے ہیں  اور ہم اللہ کے سامنے کی کسی صفائی پیش نہیں کرتے۔

 

پیارے ابو عبادہ ! اللہ آپ پر رحم فرمائے  اور اللہ آپ کو قیامت میں انبیاء، صدیقین، شہداء اور سیدھی راہ پر چلنے والوں کے ساتھ اٹھائے۔ ہم حزب التحریر ولایہ شام ، اللہ سے  اور آپ سے وعدہ کرتی ہے کہ ہم اسلام کے سچے سپاہی  رہیں گے اور رسول اللہ ﷺ کے طریقے پر چلتے رہیں گے جب تک اللہ سبحانہ و تعالیٰ  اپنی ریاست کے قیام کے ذریعےاسلام کو سربلندی عطا نہ کردیں یا ہمیں اس راہ میں موت نہ آجائے۔ اور پھر اُس وقت ہم ان لوگوں کا سخت  محاسبہ کریں گے جنھوں  نے آپ کو قتل کیا، مسلمانوں کو قتل کیاا اور ان کی عزتوں کی توہین کی۔

 

وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ

’’اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہوہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں‘‘(الشعراء:227)۔

 

وَاللَّـهُ غَالِبٌ عَلَىٰ أَمْرِهِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

’’اللہ اپنا کام کر کے رہتا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں‘‘(یوسف:21)۔

 

ہم کچھ نہیں کہیں گے سوائے اس کے جس سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ راضی ہوں:

 

إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

’’ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے‘‘(البقرۃ: 156)۔

کوئی طاقت اور قوت نہیں سوائے اللہ کے۔                                                             

ولایہ شام میں حزب التحریر کا  میڈیا آفس                                                                                                                                                                                                         

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ شام
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +8821644446132 Skype: TahrirSyria
www.tahrir-syria.info
E-Mail: media@tahrir-syria.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک