الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعہ, 13 جولائی 2012 م

التریمسا (شام) میں ہونے والا قتل عام دنیا بھر کے بے شرم حکمرانوں خصوصاً مسلم دنیا کے حکمرانوں کے منہ پر ایک بد نما داغ ہے

سلامتی کونسل میں موجود عالمی طاقتوں کے مجوزہ منصوبے میں دی گئی دس روز کی ڈیڈلائن کے اختتام سے قبل ہی، ظالم بشار کی حکومت نے، جو کہ نہتے شہریوں کے قتل عام کے لیے مشہور ہے، ایک بار پھر ان شہروں اور دیہاتوں پر ہر طرح کے اسلحے سے بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا جنہوں نے انقلاب میں حصہ لیا۔ بشار کی حکومت اس طرح کا قتلِ عام حکومت کی مضبوطی اور رٹ کو ثابت کرنے کے لیے کرتی ہے۔ بشار کی فوجوں نے شام میں قتل ِعام کے باب میں ایک نئے باب کا اضافہ اس وقت کیا جب انھوں نے حما شہرکے نواح میں موجود ایک قصبے التریمسا میں دو سو تیس سے زائد نہتے بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کو قتل کر دیا۔ جمعرات 12 جولائی کی الصبح فوج نے اس پرامن علاقے کا محاصرہ کر لیا اورگھروں پر اندھا دھند بمباری شروع کر دی۔ اس کے بعد انھوں نے اسد کے پاگل کتوں شبیہا (بھوت) ملیشیا کو کھلا چھوڑ دیا جنھوں نے جان بچا کر بھاگنے والے خاندانوں کو کھلے میدانوں میں چاقوں اور خنجروں کے ذریعے قتل کرنا شروع کر دیا۔

اس سے قبل بشار الاسد نے 23 جون کو قائم ہونے والی اپنی جنگی حکومت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا تھا اور اس نے اس بات پر زوردیا تھا کہ حکومت کی تمام تر کوشش اس جنگ کو جیتنے کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ اس صدر کی حقیقت ہے جس سے شام کے لوگ بھلائی کی امید رکھتے تھے اسی لیے عوام نے پہلے اس کے اقتدار پر غاصبانہ قبضے کے خلاف خاموشی اختیار کی تھی۔ اس خاموشی کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس نے عوام کو قتل کیا اور ان کے ٹکڑے کیے۔

یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ اس صورتحال میں کچھ لوگ غیر ملکی طاقتوں سے مدد کے طلبگار ہیں جنھوں نے بشار کو قوت بخشی اور ان تمام لوازمات سے نوازا جس کے ذریعے وہ اپنی بقا کی جنگ لڑ سکے۔ انھیں طاقتوں نے بشار کو ان مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا موقع فراہم کیا جو اس کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں اور انشاء اللہ عوام اب اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے کے جتنے قریب ہیں اس سے قبل کبھی بھی نہ تھے۔

امریکہ اور اس کا مقابلہ کرنے والی یورپی طاقتیں دونوں ہی اس وقت باغی تحریک کو قابو کرنے کے لیے بشار کے کسی متبادل کو تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ خودساختہ "اپوزیشن" اس انقلاب سے ہزاروں میل دور یورپ اور امریکہ کے آرام دہ شہروں میں بیٹھی ہے جبکہ انقلابیوں کو کسی قسم کی کوئی مدد حاصل نہیں سوائے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے۔ اس صورتحال نے مشرق و مغرب کی طاقتوں کی نیندیں حرام کر دیں ہیں۔ اسی لیے انھوں نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ عوامی سطح پر روس اور اس کی اتحادی قاتل بشار کی حکومت کی حمائت کریں جبکہ امریکہ اور مفلوج زدہ یورپ کھوکھلے بیانات کے ذریعے ایسا کردار ادا کریں جیسے وہ بشار کی حکومت کے خلاف ہیں لیکن خفیہ طور پر یہ اب بھی بشار کے ساتھ ہیں اور اب بھی بشار کو اس بات کا موقع دے رہے ہیں کہ وہ معصوم لوگوں کے خون سے کھیلے۔ اوبامہ انتظامیہ کا روسی جنگی بحری بیڑے کا شام کی بندر گاہ ٹارٹوس کے دورے کو ایک معمول کی کاروائی قرار دینا آپ کے سامنے ہے۔ یہ تمام ممالک حقیقی قاتل ہیں اور شام کی مبارک سرزمین جو کہ شہداء کے خون سے سیراب کی گئی ہے سے ان ظالم طاقتوں کے اثر و رسوخ کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ اس اثر و رسوخ کا خاتمہ اس طرح ہونا چاہیے کہ امریکہ کبھی بھی کسی خوبصورت ایجنٹ کے ذریعے اس سرزمین میں داخل نہ ہو سکے، جس کی امریکہ اس وقت شدید جد و جہد کر رہا ہے تاکہ وہ ایجنٹ مغربی سیکولر جمہوری نظام کو برقرار رکھتے ہوئے امریکہ کے اثر و رسوخ کو دوام بخشے۔

اس مجرم پاگل حکومت کو قائم رکھنے والے ستون گرنا شروع ہو چکے ہیں اور اس کو زندگی بخشنے والے اجزاء خود اپنی زندگی سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ فوج اور سفارتی حلقوں کے اعلی افسران کا حکومتی حمائت سے دستبرداری اور انقلاب کا حکومتی کنٹرول میں موجود دو بڑے اور اہم شہروں دمشق اور آلیپو تک پہنچ جانے کے بعد، آلیپو کے شہریوں نے پوری طاقت کے ساتھ حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کر دیا جبکہ دمشق میں بشار الاسد کی خواب گاہ سے چند گز کے فاصلے پر ماٹر شیل پھٹنے شروع ہو گئے۔ اور اب جب بشار کی حکومت اس مبارک انقلاب کو کچلنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جس کا بھر پور اظہار دمشق کے بہادر تاجروں کی ہڑتال سے ہوتا ہے جن کو بشار اپنی خونی فوج کا سپاہی سمجھتا تھا، تو اس ظالم حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا کہ نہتے اور کمزور لوگوں کا قتل عام کرے۔

اے شام کے بہادر و شجاع لوگوں!

اللہ کی قسم آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ اللہ سنتا بھی ہے اور دیکھتا بھی ہے۔ اللہ آپ کے ساتھ بھی بالکل ویسے ہی ہے جیسا کہ اللہ اپنے بندے موسی علیہ سلام کے ساتھ تھا۔ اللہ آپ کی بھی مدد کرے گا اگر چہ اس میں وقت لگے۔ جیسا کہ موسی علیہ سلام اور ان کی قوم نے صبر و استقامت کے ساتھ فرعون اور اس کی فوج کے جبر کا سامنا کیا اور بغیر کسی مدد کے ایک لمبے سفر کو اختیار کیا یہاں تک کہ اللہ کی مدد آ گئی اور اللہ نے فرعون کو ڈبو دیا۔ اللہ آپ کے صبر پربھی بالکل ایسے ہی مدد کرے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں:

(وَنُرِيدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ)

ترجمہ:پھر ہماری چاہت ہوئی کہ ہم ان پر کرم فرمائیں جنہیں زمین میں بے حد کمزور کر دیا گیا تھا اور ہم انہیں کو پیشوا اور (زمین) کا وارث بنائیں۔ (القصص۔5)

چیرمین برائے انفارمیشن آفس حزب التحریر ولایہ شام

انجینئر ہشام البابا

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک