الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
فلسطين

ہجری تاریخ    26 من شـعبان 1438هـ شمارہ نمبر: BN/S 023/1438
عیسوی تاریخ     منگل, 23 مئی 2017 م

فلسطین کی عوام امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے اور امریکہ و یہودی وجود کے سامنے فرمانبرداری، ذلت اور مکمل دستبرداری کو مسترد کرتی ہے جس کا مظاہرہ فلسطینی حکام نے کیا

 

سعودی عرب ریاض میں ہونے والی ذلت آمیز سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کا دورہ کیا۔ فلسطین کے  حکام نے اس کا بھرپور استقبال کیا جبکہ فلسطین کی عوام نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ حزب التحریر فلسطین ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جنہوں نے اس بدترین کافر حاکم کے دورے کو مسترد کیا ہے اور مندرجہ ذیل باتوں پر زور دیتی ہے؛

 

ہم ظالم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے اس ذلت انگیز جھکاؤ کو مسترد کرتے ہیں جو ریاض میں حکمرانوں کی جانب سے دیکھنے میں آیا، کہ جب انہوں نے امریکہ کی سربراہی میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف اپنے مال اور مسلم افواج کو شدت پسندی اور دہشت گردی کے نام پر استعمال کرنے کی حامی بھری، جبکہ دوسری طرف مقبوضہ مسجد الاقصیٰ اور فلسطین ان کی افواج اور ان کے مال کی منتظر ہے اور قابض یہودیوں سے آزادی چاہتی  ہے۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ یہودی قبضے کے خلاف لڑنے والی متحرک عوام کو دہشت گرد سمجھتا ہے۔ وہ قیدیوں کو دہشت گرد سمجھتا ہے،  اور اس نے عباس کے ساتھ ملاقات میں اسے ان کی مالی امداد سے باز رہنے کو بھی کہا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ  حماس کو ایک د ہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے اور اس نے ریاض کانفرنس میں حکمرانوں کی جانب سے کیے جانے والے،خاص طورپر فلسطینی حکمرانوں کے اقدامات کی تعریف بھی کی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے کی کوئی بات نہیں کی، بلکہ وہ تو یروشلم کو یہودیوں کی جگہ سمجھتا ہے اور اس سب کے باوجود فلسطینی حکام نے اس کا بھرپور استقبال کیا اور اس کی تعریف بھی کی! فلسطینی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کے شرانگیز دھوکے کا پرچار کر رہے ہیں اور اس کے دیے ہوئےدھوکے پرمبنی مسلم دنیا اور فلسطینی حل کا بھی پرچار کرتے ہیں۔

 

تمام حکمرانوں خاص کر فلسطینی اتھارٹی کے صدر  نے مالی ، عسکری اور سیاسی طور پر امریکہ کے سامنے جھک کر امت کے لیے ذلت کا چناؤ کیا  اور بشمول مقبوضہ فلسطین کی امت کے معاملات کا ٹھیکہ امریکہ کو دے دیا، ، تاکہ وہ اس پر دھوکے بازی کر کے یہودی مفاد کو پورا کر سکے۔ 

 

فلسطین کی عوام اور ہم اس ذلت آمیز جھکا ؤاور دستبرداری  کو تسلیم نہیں کرتے جو فلسطینی ظالم حکام کی جانب سے دیکھنے میں آئی اور ہم ان حکام کو ہٹا کر نبوت کے نقش قدم پر خلافت لانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے، جو تمام امت کو متحد کرے گی اور مقبوضہ فلسطین ،اس کے قیدیوں ، الاقصیٰ، باقی تمام مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرائے گی اور امریکہ کے دباؤ کو ختم کر ے گی۔ خلافت مسلمانوں کےعزت و وقار کو دوبارہ بحال کرے گی اور یہ اللہ کی مدد و نصرت سے ہو گا بےشک امریکہ ، یہود اور ان کے اتحادی اس کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں۔

 

﴿وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا

" اور جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے، اللہ اس کے لیے کافی ہے۔ بےشک اللہ سب پر قادر ہے ، اور اللہ نے سب کچھ لکھ رکھا ہے"(اطلاق: 3)

 مقدس فلسطین میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
فلسطين
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
www.pal-tahrir.info
E-Mail: info@pal-tahrir.info

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک