الأحد، 27 شعبان 1447| 2026/02/15
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية
UrPrnc

UrPrnc

چین کی آمرانہ حکومت نے ایغور کے مسلمان بچوں کے خلاف الحاد کی مہم تیز کر دی

چین کی آمرانہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ  یکم نومبر کو مسلم اکثریت والے صوبےسنکیانگ میں نئے تعلیمی ضوابط  نافذ کرے گی جس کے تحت ان والدین  کو سزا دے گی جو اپنے بچوں کو دینی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیےحوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ الحاد پر مبنی حکومت نے لوگوں کو کہا کہ وہ اپنے ہمسائیوں، دوستوں اور رشتہ داروں کی اطلاعپولیس کو دیں اگر وہ "نابالغ بچوں کے لیے کسی قسم کی دینی سرگرمیوں میں شمولیت کا اہتمام کریں، ان میں اس کی دلچسپی پیدا کریں یا پھر ان کو مجبور کریں"۔

 

امریکہ نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ پر دستخط کیے: "پہلے پاکستان"؟

حالیہ سالوں میں امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات میں واضح اضافہ ہوا ہے جو کہ سرد جنگ کے زمانے سے ایک بالکل مختلف صورتحال ہے جب بھارت  سوویت یونین کا اتحادی تھا۔ صورتحال میں یہ تبدیلی واضح ہےکیونکہ اب کئی امریکی کمپنیاں بھارت میں سرمایہ کاری اور اپنا کام منتقل کررہی ہیں 

انتہا ہوگئی اس فریب اور منافقت کی، اور ہم تم سے مطالبہ کرتے ہیں وہ تمام بے نقاب کیا جائے جو چھپایا جا رہا ہے

   پٹروفیک کمپنی کرکنہ  میں اپنا صدر دفتر بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس خبر کے بے نقاب ہونے کے تھوڑے ہی وقت میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح تمام میڈیا  پلیٹ فارمز پر پھیل گئی اور اس کے نتیجے میں واویلا اور ماتم گری کا ایک بھونچال سا برپا ہو گیا۔ یہ سب اس صورت میں ہوا کی صورتحال ایسی نہ تھی کہ جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ لیا جاتا اورابھی تو اس فیصلے کی تصدیق نہ تو  حکومت اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ حکومتی ایماء پر چلنے والے میڈیا نے اس انداز میں سیاسی منظرنامے کو استعماری کمپنی کے حق میں موڑا کہ حکومتی مذاکراتی نمائندگان برطانوی سامراج کے آلۂ کار اور غلام نظر آنے لگے۔

ہیضے کی وباء سے یمن کے بچے ہلاک ہو رہے ہیں، تواقوام متحدہ کی اپیل کی کیاحیثیت ہے ؟

اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں ہیضے کی وباء جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور بچوں کی صحت کے لئے یہ ایک نیا خطرہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے  یمنی وزارت صحت کی رپورٹ کے حوالے سے   بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعا کےصرف  ایک ضلع  میں ہیضے کے آٹھ   واقعات سامنے آئے ہیں اور ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔

Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک