المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان
ہجری تاریخ | شمارہ نمبر: PN15052 | |
عیسوی تاریخ | جمعرات, 30 جولائی 2015 م |
پریس ریلیز
نیشنل ایکشن پلان امریکی ایکشن پلان ہے
طاقت اور اغوا کے ہتھکنڈے استعمال کر کے حکومت نے اسلام کے خلاف جنگ میں اپنے مؤقف کو کمزور تسلیم کرلیا ہے
خلافت کے تین داعیوں کے اہل خانہ نے آج پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپنے وکیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے حکمرانوں کی مجرمانہ پالیسی یعنی نیشنل ایکشن پلان پر روشنی ڈالی کہ کس طرح اس پالیسی کی آڑ میں پاکستان میں اسلام اور اس کے داعیوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اہل خانہ نے کہا کہ "یہ بات آپ کہ سامنے روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ کس طرح اسلام کےنام پر بننے والے پاکستان میں اسلام پسند پرامن شہریوں کو نیشنل ایکشن پلان، جو کہ دراصل استعماری منصوبہ ہے، کے نام پر حراساں اور پابندِ سلاسل کیا جارہا ہے"۔
اہل خانہ نے حکومت کے مظالم پر روشنی ڈالی کہ حکومت کے غنڈوں نے تین شریف اور پڑھے لکھے نوجوانوں ، ارسلان قمر، سید محمد فاہد اور علی اسد محسن، کو 6 اپریل 2015 کو اغوا کیا اور آج کے دن تک ان کی خیر و عافیت سے متعلق کوئی معلومات میسر نہیں۔ اہل خانہ نے کہا کہ " مذکورہ مغویان کواغوا ہوئے4 ماہ ہونے والے ہیں لیکن ابھی تک عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ایجنسیز کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی"۔
حزب التحریرولایہ پاکستان علماء اور مخلص سیاست دانوں کے خلاف مسلسل ہونے والےظلم و ستم کی مذمت کرتی ہے جو اسلام کو ایک نظام زندگی کے طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکمرانوں کی جانب سے قوت اور اغوا جیسے گھٹیہ ہتھکنڈوں کا استعمال امت پر واضح کردیتا ہے کہ حکمرانوں کے پاس ان لوگوں کی دعوت کا کوئی جواب نہیں جو پاکستان میں قرآن و سنت کی حکمرانی کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کا یہ طرز عمل امت کو یقین دلاتا ہے کہ آج کے فرعون بھی، چاہے وہ بنگلادیش کے ہوں یا شام کے یا پاکستان کے، اسلام کو اقتدار اور ریاست کے شکل میں واپسی کو روک نہیں سکتے۔
وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ آمَنُواْ مِنْكُمْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِى ٱلأَرْضِ كَمَا ٱسْتَخْلَفَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ
"اللہ تم میں سے ان لوگوں سے وعدہ فرما چکا ہے جو ایمان لائے اور نیک اعمال کیے کہ وہ انہیں ضرور زمین میں اِن حکمرانوں کی جگہ حاکم بنائے گا جیسے کہ اُن لوگوں کو حاکم بنایا جو ان سے پہلے تھے"(النور:55)
ولایہ پاکستان میں حزب التحریرکا میڈیا آفس
المكتب الإعلامي لحزب التحرير ولایہ پاکستان |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ تلفون: https://bit.ly/3hNz70q |
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com |
Image Gallery
https://www.hizbuttahrir.today/ur/index.php/%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%81%D8%B3/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86/846.html#sigProIde661922a38