الجمعة، 28 ذو القعدة 1447| 2026/05/15
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

چین کی آمرانہ حکومت نے ایغور کے مسلمان بچوں کے خلاف الحاد کی مہم تیز کر دی

چین کی آمرانہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ  یکم نومبر کو مسلم اکثریت والے صوبےسنکیانگ میں نئے تعلیمی ضوابط  نافذ کرے گی جس کے تحت ان والدین  کو سزا دے گی جو اپنے بچوں کو دینی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیےحوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ الحاد پر مبنی حکومت نے لوگوں کو کہا کہ وہ اپنے ہمسائیوں، دوستوں اور رشتہ داروں کی اطلاعپولیس کو دیں اگر وہ "نابالغ بچوں کے لیے کسی قسم کی دینی سرگرمیوں میں شمولیت کا اہتمام کریں، ان میں اس کی دلچسپی پیدا کریں یا پھر ان کو مجبور کریں"۔

 

Read more...

انتہا ہوگئی اس فریب اور منافقت کی، اور ہم تم سے مطالبہ کرتے ہیں وہ تمام بے نقاب کیا جائے جو چھپایا جا رہا ہے

   پٹروفیک کمپنی کرکنہ  میں اپنا صدر دفتر بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس خبر کے بے نقاب ہونے کے تھوڑے ہی وقت میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح تمام میڈیا  پلیٹ فارمز پر پھیل گئی اور اس کے نتیجے میں واویلا اور ماتم گری کا ایک بھونچال سا برپا ہو گیا۔ یہ سب اس صورت میں ہوا کی صورتحال ایسی نہ تھی کہ جس کے نتیجے میں یہ فیصلہ لیا جاتا اورابھی تو اس فیصلے کی تصدیق نہ تو  حکومت اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ حکومتی ایماء پر چلنے والے میڈیا نے اس انداز میں سیاسی منظرنامے کو استعماری کمپنی کے حق میں موڑا کہ حکومتی مذاکراتی نمائندگان برطانوی سامراج کے آلۂ کار اور غلام نظر آنے لگے۔

Read more...

ہیضے کی وباء سے یمن کے بچے ہلاک ہو رہے ہیں، تواقوام متحدہ کی اپیل کی کیاحیثیت ہے ؟

اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں ہیضے کی وباء جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل رہی ہے اور بچوں کی صحت کے لئے یہ ایک نیا خطرہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے  یمنی وزارت صحت کی رپورٹ کے حوالے سے   بتایا ہے کہ دارالحکومت صنعا کےصرف  ایک ضلع  میں ہیضے کے آٹھ   واقعات سامنے آئے ہیں اور ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔

Read more...

دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے بعد دمشق میں غوطہ سے حزب التحریر کے دو اراکین کا اغوا

             منگل11 اکتوبر 2016 کو حاجی عبدالملک (عمر 55) کو سکبا شہر سے اغوا کر لیا گیا۔ چار دن کے بعد ان کے بھائی ابو عبدالرحیم جوبار(عمر32)  کو ایم ترما علاقے سے ہفتے کی رات15 اکتوبر 2016  کو اغوا کیا گیا۔

 

 

Read more...

اسلام سے دشمنی رکھنے والی ریاستوں کی جانب سے مالی مدد کسی صورت شامی پناہ گزینوں کی مصیبتیں ختم نہیں کر سکتی

13کتوبر کو ترکی نے اعلان کیا کہ یورپی کمیشن نے600 ملین یورو کی دو براہِراست امداد کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جو شامی پناہ گزینوں اور ترکی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں  میں  استعمال ہوں گے ۔

Read more...

محاصرے کے خاتمے کی جنگ شام کی سرزمین پر امریکی ارادوں کے ٹوٹنے کی نشاندہی کررہا ہے

شام میں لڑنے والے جنگجو گروہوں نے حلب کے محاصرے کو ختم کرنے کے لیے وسیع جنگی مہم شروع کردی ہے۔ حلب کا یہ دوسرا محاصرہ ہے جو شام کی بشار حکومت 4 ستمبر 2016 کو قائم کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ روس نے چند دن قبل آٹھ گھنٹے پر مشتمل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جسے بعد میں بڑھا دیا گیا تھا

Read more...

مقدّس خون کوبہانا بند کرو ... مقدّسات کی پامالی بند کرو

آخر کب تک چند گروہ راستے سے بھٹکے ہی رہیں گے، اپنی منزل سے دور اندھا دھند چلتے جائیں گے اور اپنے مقصدِ حیات سے غافل رہیں گے۔ یہ گروہ نہیں جانتے کہ آخر یہ کیوں لڑ رہے ہیں؟ پلک جھپکنے میں ہی یہ اپنی بندوق کو دشمن کے سینے سے ہٹا کر  اپنے مسلمان بھائی پر تان لیتے ہیں !

Read more...

دعوت دینے والے کی موت

             ہم مرکزی میڈیا کمیٹی حزب التحریر ولایہ شام کے ممبر کی شہادت کی خبر پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھی محمّد ایدو نذر (ابو عبادہ الشامی) جو حلب میں مجرمانہ  جیٹ طیارے کی بمباری کے نتیجے میں بروز جمعرات بمطابق22 ستمبر 2016 کو شہید ہو گئے۔

 

Read more...

کمزور اور غیر موئثر کمیشنز نہیں بلکہ صرف خلافت ہی روھنگیا...

...کے مسلمان عورتوں اور بچوں کو انصاف اور حفاظت فراہم کر سکتی ہے 

برطانوی اخبار گارڈین اور متعدد دیگر میڈیاگروپوں کے مطابق میانمرکی نئی حکومت کی رہنما  آنگ سانگ سوچی کے حالیہ دورہ برطانیہ میں برطانوی حکومت نے روھنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا معاملہ اٹھایا۔برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے رخینے کمیشن کا خیر مقدم کیا جس کی قیادت اقوام متحدہ کے سابق چیف کوفی عننان کر رہے ہیں۔اس کمیشن کے قیام  کا مقصد رخینے بدھوں اور روھنگیا مسلمانوں میں جاری تصادم کا جائزہ لینا ہے۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک