الأحد، 20 جمادى الثانية 1446| 2024/12/22
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

بسم الله الرحمن الرحيم

 

  1439 ہجری بمطابق 2018 کاماہ مقدس رمضان مبارک ہو

 

تمام تعریفیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے، اور درود و سلام رسول اللہ اور ان کے خاندان اور ان کے صحابہؓ اور اُن پر جنہوں نے اُن کی پیروی کی،

اُس بہترین امت کو جسے تمام انسانیت کے لیے اٹھایا گیا۔۔۔۔

ان ارادوں کے مضبوط مردوں کو جنہیں کاروبار یا تجارت  اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی یاد سے غافل نہیں کرتی،

وہ معزز حضرات جو ویب پیج دیکھتے ہیں،

اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ،

میں آپ سب کو رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں:

 

﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ﴾

“(روزوں کا مہینہ) رمضان کا مہینہ (ہے) جس میں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور (جس میں) ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور (جو حق و باطل کو)الگ الگ کرنے والا ہے”(البقرۃ:185)۔

 

وہ مہینہ جسے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے مسلمانوں کو مبارک کیا ہے: اس کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور  آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔۔۔یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا، اور جس میں فتوحات اور واضح  کامیابیاں ملیں تھیں۔ ۔۔۔یہ مہینہ ہے کام کا ،سنجیدگی کا ، ہوشیار رہنے کا، اور یہ مہینہ ہےعبادت کا، صبر کا اور جہادکا۔۔۔۔۔لہٰذا اے مسلمانو،  اٹھ کھڑے ہو اور اچھائی اور خیر میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو جبکہ اس مہینے میں اجر دوگنا ہوجاتا ہے۔۔۔

 

میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کے روزے، قیام اور ان کے دیگر تمام اچھے اعمال قبول فرمائے، اور  یہ مقدس مہینہ خلافت راشدہ کے قیام کی صورت میں ا چھائیوں ،کامیابیوں ، عزت و و قار اور طا قت کی شروعات کامہینہ ثابت ہو جس میں امت العقبہ  یعنی لا الہ الاللہ کے جھنڈے کے  سائے تلے جمع ہو  اور جس کا ہونا اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے لیے بالکل بھی مشکل نہیں ہے۔۔۔۔۔

 

﴿وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ﴾

“اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے۔ (یعنی) اللہ کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے”(الروم:5-4)۔

 

آخر میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں اور آپ کی بہتری و فلاح و بہبود کے لیے دعا کرتا ہوں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سیدے راستے پر چلنے والوں کا ساتھی ہے۔

وسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ

 

آپ کا بھائی ،

عبا بن خلیل ابو الرشتہ

امیر حزب التحریر

بدھ کی شام ، 30شعبان 1439 ہجری

بمطابق 15 مئی 2018 عیسوی

Last modified onجمعرات, 24 مئی 2018 06:10

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک