بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر کے امیر، ممتاز عالم دین عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی طرف سے
1443 ہجری کے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے بمطابق 2022 ءکے موقع پر ان کی سوشل میڈیاسائٹس دیکھنے اور پڑھنے والوں کے لیے سلام
بہترین امت کو جو بنی نوع انسان کے لیے لائی گئی۔۔۔ اسلامی امت جسے اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی اطاعت کے باعث عزت بخشی
اُن معزز داعیوں کو جنہیں نہ تجارت اور نہ کاروبار اللہ کے ذکر سے غافل کرسکا۔۔۔
سوشل میڈیا سائٹس کے معزز وزیٹرز کے لیے، جو ان صفحات کو اس میں موجود خیر کی وجہ سے وزٹ کرتے ہیں۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میں آپ کو اس بابرکت مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شَهۡرُ رَمَضَانَ الَّذِىۡٓ اُنۡزِلَ فِيۡهِ الۡقُرۡاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡهُدٰى وَالۡفُرۡقَانِۚ
﴿ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کے واسطے ہدایت ہے اور ہدایت کی روشن دلیلیں اور حق و باطل میں فرق کرنے والا ہے"(البقرۃ، 2:185)
یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بخشش سے نوازا ہے، جیسا کہ رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:
«مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ»
’’جس نے رمضان کی راتوں میں ایمان کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی نیت سے عبادت کی، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ (بخاری، ابوہریرہؓ کی روایت)
۔۔۔ جس میں قرآن کریم نازل ہوا تھا، اور اس میں فیصلہ کن فتح دی گئی تھی اور اسلام کے پھیلاؤ کا آغاز ہوا تھا۔۔۔ کام کا مہینہ، محنت اور جانفشانی کا مہینہ اور عبادت، صبر اور جہاد کا مہینہ، اے مسلمانو! کمر کس لو، اور اچھے اعمال میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو کیونکہ اس مہینے میں انعامات اور حسنات کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
اور میں اللہ عزوجل سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمام مسلمانوں کے روزے اور قیام (رات کی عبادات) کو قبول فرمائے، اور اس بابرکت مہینے کو نیکیوں اور برکتوں کے آغاز کا مہینہ بنائے اور خلافت راشدہ کے قیام سے فتح کا پیش خیمہ بنائے، جس میں امت رایہ العقاب ، لا الٰہ الا اللہ کے جھنڈے کے سائے میں ہو گی اور اپنے ماضی کا مقام دوبارہ حاصل کرے گی جب وہ اپنے رب کی طاقت سے مضبوطی حاصل کرتی تھی اور اپنے دین کی وجہ سے باوقار تھی۔
وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
" اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے،(یعنی) اللہ کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے۔ "(الروم:5-4)
والسلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہفتہ کی شام پہلی رمضان مبارک 1443 ہجری
یکم اپریل 2022
آپ کا بھائی،
عطا بن خلیل ابوالرشتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حزب التحریر کے امیر، ممتاز عالم دین عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی طرف سے
1443 ہجری کے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے بمطابق 2022 ءکے موقع پر ان کی سوشل میڈیاسائٹس دیکھنے اور پڑھنے والوں کے لیے سلام
بہترین امت کو جو بنی نوع انسان کے لیے لائی گئی۔۔۔ اسلامی امت جسے اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اپنی اطاعت کے باعث عزت بخشی
اُن معزز داعیوں کو جنہیں نہ تجارت اور نہ کاروبار اللہ کے ذکر سے غافل کرسکا۔۔۔
سوشل میڈیا سائٹس کے معزز وزیٹرز کے لیے، جو ان صفحات کو اس میں موجود خیر کی وجہ سے وزٹ کرتے ہیں۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
میں آپ کو اس بابرکت مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شَهۡرُ رَمَضَانَ الَّذِىۡٓ اُنۡزِلَ فِيۡهِ الۡقُرۡاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡهُدٰى وَالۡفُرۡقَانِۚ
﴿ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا جو لوگوں کے واسطے ہدایت ہے اور ہدایت کی روشن دلیلیں اور حق و باطل میں فرق کرنے والا ہے"(البقرۃ، 2:185)
یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بخشش سے نوازا ہے، جیسا کہ رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:
«مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ»
’’جس نے رمضان کی راتوں میں ایمان کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی نیت سے عبادت کی، اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔‘‘ (بخاری، ابوہریرہؓ کی روایت)۔۔۔ جس میں قرآن کریم نازل ہوا تھا، اور اس میں فیصلہ کن فتح دی گئی تھی اور اسلام کے پھیلاؤ کا آغاز ہوا تھا۔۔۔ کام کا مہینہ، محنت اور جانفشانی کا مہینہ اور عبادت، صبر اور جہاد کا مہینہ، اے مسلمانو! کمر کس لو، اور اچھے اعمال میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو کیونکہ اس مہینے میں انعامات اور حسنات کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
اور میں اللہ عزوجل سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمام مسلمانوں کے روزے اور قیام (رات کی عبادات) کو قبول فرمائے، اور اس بابرکت مہینے کو نیکیوں اور برکتوں کے آغاز کا مہینہ بنائے اور خلافت راشدہ کے قیام سے فتح کا پیش خیمہ بنائے، جس میں امت رایہ العقاب ، لا الٰہ الا اللہ کے جھنڈے کے سائے میں ہو گی اور اپنے ماضی کا مقام دوبارہ حاصل کرے گی جب وہ اپنے رب کی طاقت سے مضبوطی حاصل کرتی تھی اور اپنے دین کی وجہ سے باوقار تھی۔
وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
" اور اُس روز مومن خوش ہوجائیں گے،(یعنی) اللہ کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے۔ "(الروم:5-4)
والسلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہفتہ کی شام پہلی رمضان مبارک 1443 ہجری
یکم اپریل 2022
آپ کا بھائی،
عطا بن خلیل ابوالرشتہ
Latest from
- امریکی منصوبے کے جال میں پھنسنے سے خبردار رہو
- مسلم دنیا میں انقلابات حقیقی تبدیلی پر تب منتج ہونگے جب اہل قوت اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے جابروں کو ہٹا کر امت کا ساتھ دینگے
- حقیقی تبدیلی صرف اُس منصوبے سے آ سکتی ہے جو امت کے عقیدہ سے جڑا ہو۔ ...
- حزب التحریر کا مسلمانوں کی سرزمینوں کو استعمار سے آزاد کرانے کا مطالبہ
- مسلمانوں کے حکمران امریکی ڈکٹیشن پر شام کے انقلاب کو اپنے مہروں کے ذریعے ہائی جیک کر کے...