الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

تفسیر سورۃ البقرۃ 120 تا 123

بسم الله الرحمن الرحيم

وَلَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلاَ النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى وَلَئِنْ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنْ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنْ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلاَ نَصِيرٍ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمْ الْكِتَابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاَوَتِهِ أُوْلَئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَمَنْ يَكْفُرْ بِهِ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الْخَاسِرُونَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِي الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ وَاتَّقُوا يَوْمًا لاَ تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا وَلاَ يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلاَ تَنفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَلاَ هُمْ يُنصَرُونَ.

اللہ سبحانہ وتعالیٰ ان آیات میں فرماتے ہیں:

1-      بے شک یہود ونصاریٰ آپ سے کبھی بھی خوش نہیں ہوں گے ،جب تک آپ ان کی ملت کی پیروی نہ کریں، چونکہ یہ نہیں ہوگا،کیونکہ اسلام کے علاوہ کوئی اور دین یا ملت تو اللہ کو منظور ہی نہیں،اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ( وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الإِسْلاَمِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الآخِرَةِ مِنْ الْخَاسِرِينَ ) "جو کوئی شخص اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے گا تو اس سے وہ دین قبول نہیں کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ان لوگوں میں سے ہوگا جو سخت نقصان اٹھانے والے ہیں ۔"(آل عمران:85)  إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الإِسْلاَمُ ( آل عمران:19 ) "بے شک (معتبر )دین تو اللہ کے نزدیک اسلام ہی ہے"۔  اس لئے ان یہودیوں اور نصاریٰ کو یہ جان لینا چاہئے کہ ہدایت وہی ہے جو رسول اللہ ﷺ لے کر آئے ۔  ان کے موجودہ دین کی اتباع ہدایت نہیں ،جیسا کہ ان کا خیال ہے۔  ان کا دین تو تحریف شدہ  دین ہے اور اس کے اندر بے تحاشا تغیر ات اورتبدیلیا ں کی گئیں ہیں اور اس میں تحریف ہونے کے بعد یہ  ملت ِکافرہ بن چکے ہیں۔ پھر اللہ سبحانہ وتعالیٰ(لئن) لا کر رسول اللہ ﷺ کو قسمیہ انداز میں آگاہ کرتے ہیں، کیونکہ اس میں لام قسمیہ ہے،  آگاہی یہ  دیتے ہیں  کہ خبر دار! اگر تو  نے ان کی خواہشات کی پیروی کی  تو پھر آپ ﷺ کا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہوگا جو اللہ کے عذاب سے بچاؤ فراہم کرے۔   یہ انداز اس بات پر دلالت کرتا ہے  کہ ان کی ملت ،ان کے دین کی حقیقت ، جس کو یہ لوگ بزعم ِخویش ہدایت سمجھے ہوئے ہیں ، بس اتنی ہے کہ یہ ان کی خواہشات ہیں اور حق سے انحراف ہے۔

 

2-       اس کے بعد اللہ سبحانہ وتعالیٰ بتاتے ہیں کہ یہود ونصاریٰ  میں سے جو لوگ صحیح طور پر اپنی کتابوں کی اتباع کرتے ہیں اور ان کے اندر کوئی تحریف نہیں کرتے ، یہ لوگ رسول اللہ ﷺ پر بھی ایمان رکھتے ہیں کیونکہ آپ کا ذکر ان کی کتابوں میں کیا گیا ہے ،اوریہی وجہ ہے کہ  آپ ﷺ کے منکرین دنیا وآخرت میں گھاٹا پانے  والوں میں سے ہوں گے۔

( يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلاَوَتِهِ ) یعنی اس کی ایسی اتباع کرتے ہیں جیسا کہ اتباع کرنے کا حق ہے،جیسے اللہ تعالیٰ کا یہ قول کہ (وَالْقَمَرِ إِذَا تَلاَهَا ) "اور (قسم ہے ) چاند کی جب وہ اس کے پیچھے پیچھے آئے" ( الشمس:2) یعنی سور ج کے پیچھے پیچھے،یا جیسے کہا جاتا ہے کہ ما زلت اتلو اثرہ ،یعنی  میں برابر اس کے پیچھے پیچھے چلتا رہا۔

 

3-      پھر اللہ سبحانہ وتعالیٰ بنی اسرائیل کے قصے کا اختتام  بھی اس طرح کرتے ہیں جیسے کہ اس کا آغاز کیا تھا ۔  اس کا سبب ان کے گناہوں کی عادت تھی۔ اس لئے فرمایا  (يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِي ....)یہ آیت اور اس کے بعد والی آیت  (وَاتَّقُوا يَوْمًا لاَ تَجْزِي نَفْسٌ عَنْ نَفْسٍ شَيْئًا .... ) کی دلالت پر ہم نے بنی اسرائیل سے متعلقہ آیات کے شروع میں بات کی تھی ،اس لئے اُسی پر یہاں بھی اکتفا کرتے ہیں اوراس کا اعادہ  کرنے کی ضرورت نہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک