الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

خبر اور تبصرہ خلافت لائن آف کنٹرول کو مٹا کر کشمیر کے مسلمانوں کو آزاد کروائے گی

بسم الله الرحمن الرحيم

خبر: ایک بیان میں پاکستان آرمی نے کہا کہ کیپٹن سرفراز "لائن آف کنٹرول پر شکمہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے"۔ اسی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 16 ستمبر کی رات سوا گیارہ بجے ایک اور سپاہی اس وقت شدید زخمی ہوا جب بھارتی افواج نے سکردو کے قریب شکمہ سیکٹر میں فائرنگ کی۔ نریندر مودی نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ کشمیر میں بالواسطہ جنگ کررہا ہے۔ بھارتی حکومت کی پریس انفارمیشن بیورو کی ویب سائٹ کے مطابق مودی نے کہا کہ فوجی "جنگ سے زیادہ دہشت گردی کی وجہ سے نقصان اٹھا رہے ہیں"۔

تبصرہ: حالیہ ہفتوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں واقع لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ لائن آف کنٹرول مسلم کشمیر سے گزرنے والی وہ لکیر ہے جس نے کشمیر کو آزاد کشمیر اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں تقسیم کیا ہوا ہے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب رہنے والے شہریوں اور فوجیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک و زخمی اور املاک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ شروع میں الیکٹرونک میڈیا نے ان واقعات کو زیادہ نمایاں طور پر نشر نہیں کیا کیونکہ ان کی پوری توجہ دارلحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دھرنوں پر تھی۔ اس کے علاوہ واشنگٹن میں بیٹھے اپنے آقاؤں کی ہدایت کے مطابق راحیل-نواز حکومت نے بھی بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے کی ضرورت محسوس نہ کی کیونکہ ایسا کرنا بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے عمل کو نقصان پہنچا سکتا تھا ۔ لیکن جب یہ واقعات تواتر سے ہونے لگے اور الیکٹرانک میڈیا نے بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کو نمایاں طور پر نشر کرنا شروع کیا تو راحیل-نواز حکومت بھارتی جارحیت کی مذمت کرنے پر مجبور ہوگئی۔
پاکستان نے کشمیر سے متعلق اپنے موقف کو اس وقت تبدیل کیا جب 1996 میں کلنٹن انتظامیہ نے بھارت کو اپنے اثرورسوخ کے دائرےمیں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُس سے قبل امریکہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیتا تھا اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق اس کا فیصلہ کرنے کا حامی تھا۔ امریکہ نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلہ کو بھارت کو پریشان کرنے اور دباؤ میں لانے کے لئے ایک ڈنڈے کے طور پر استعمال کیا۔ لہٰذا 1947 سے 2000 تک امریکہ نے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر بھارت کو شرمندہ کرنے کے لئے استعمال کیا۔ اس عہد میں پاکستان نے کشمیر کے مسلمانوں کی سیاسی، مالی بلکہ فوجی مدد بھی کی اور پاکستان بھر میں کشمیری جہادی تنظیموں کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت دے رکھی تھی۔ بھارت نے پاکستان کی جانب سے دخل اندازی کو روکنے کے لئے لائن آف کنٹرول پر پانچ سو کلومیٹر طویل لوہے کی باڑ لگانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو پاتا تھا کیونکہ جب بھی بھارت یہ باڑ لگانے کی کوشش کرتا پاکستانی فوج زبردست فائرنگ اور گولہ باری شروع کردیتی تھی۔ لیکن جب امریکہ نے بھارت کو اپنے زیر اثر لانے کے لئے ڈنڈے کی جگہ گاجر کی پالیسی اختیار کی تو پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے پاکستان کی کشمیر پالیسی کو امریکہ کی پالیسی کے مطابق ڈھال دیا۔ اس کے بعد کشمیری جہادی تنظیموں پر پابندی لگا دی گئی اور ان کی سرگرمیوں کو دہشت گردی قرار دے دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے فوراً 2004 میں 500 کلومیٹر طویل باڑ کو لگانے کا کام پاکستانی فوجیوں کی جانب سے بغیر کسی مزاحمت کے مکمل کرلیا اور مشرف نے کشمیر کو پانچ حصوں میں تقسیم کرنے کا ایک نیا حل پیش کیا جس کے مطابق دو حصوں پر پاکستان، دو حصوں پر بھارت کا براہ راست کنٹرول ہوگا جبکہ وسطی کشمیر پر قوام متحدہ کی زیر نگرانی پاکستان اور بھارت کا مشترکہ کنٹرول ہوگا۔
بھارت میں بی۔جے۔پی کی حکومت بن جانے کے بعد امریکہ بہت پُرامید ہے کہ مودی بھارت کی اسٹبلشمنٹ اور دانشوران کو کشمیر کے مسئلے کو امریکی منصوبے کے مطابق حل کرنے پر راضی کرلے گا۔ لیکن اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پہلے مودی کو اپنے متعلق ایسا تاثر مضبوط کرنا ہے کہ وہ ایک سخت گیر آدمی ہے جو پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور پاکستان سے ہر وقت پنجہ آزمائی کے لئے تیار رہتا ہے چاہے اس کی نوعیت فوجی ہی کیوں نہ ہو۔ یہ تاثر مودی کو اس قابل کرے گا وہ بھارت میں موجود تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا ہمنوا بنا سکے۔ جہاں تک پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت کا تعلق ہے تو انہیں کوئی شرم نہیں، لہٰذا وہ مسلمانوں کے حقوق کی پروا کیے بغیر ہر وہ حل قبول کر لیں گے جو امریکہ پیش کرے گا۔
پاکستان کی تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ چاہے جمہوریت ہو یا آمریت، ہر حکمران نے مسئلہ کشمیر کو امریکی مفاد میں استعمال کیا ہے۔ کشمیر اور اس کے لوگوں کو صرف خلافت ہی آزادی دلوا سکتی ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی اور اس کے رسولﷺ کی جانب سے یہ فرض ہے کہ مقبوضہ مسلم علاقوں کو آزاد کرایا جائے۔ لہٰذا آنے والی خلافت مسلم علاقوں کے درمیان موجود سرحدوں کو مٹا دے گی، ان میں موجود مادی اور فوجی وسائل کو یکجا کرے گی اور ان کی مدد سے ایک ناقابل شکست مسلم افواج اور مجاہدین کی ملین فوج تیار کرے گی جو سری نگر کی جانب مارچ کریں گے اور ایک بار پھر کشمیر میں اسلام کا جھنڈا سربلند کریں گے۔
وَأَنْفِقُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَلاَ تُلْقُواْ بِأَيْدِ يكُمْ إِلَى ٱلتَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوۤاْ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُحْسِنِينَ
"اللہ تعالیٰ کی راہ (جہاد) میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں ہلاکت میں نہ پڑو اور سلوک و احسان کرو اللہ تعالٰی احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے" (البقرۃ:195)

حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے لیے لکھا گیا
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک