الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

حزب التحریر نےکراچی، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کئے

بسم الله الرحمن الرحيم

 

حزب التحریر نے آج کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جو بائڈن کی آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے پاکستان میں امریکہ کی مداخلت اور حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا: ''بائڈن کی خوشامد ، غدّاری کی علامت؛ ''غدّارحکمرانون سے نجات ۔ خلافت‘‘ ؛ ''غدّار حکمران ۔ امریکہ کے لیے پاک فوج قربان‘‘ اور ''اے پاک فوج! امریکہ کو بھگاؤ، خلافت کو لاؤ‘‘ ۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائڈن مسلمانوں کے خلاف قتل عام کو تیز کرنے کے لئے آیا ہے۔ حزب پہلے بھی عوام کو متنبہ کر چکی ہے کہ پاکستان میں جاری انتشار اور خانہ جنگی کے کیفیت کی اصل وجہ امریکہ کی خطے میں موجودگی ہے۔ جب تک امریکہ اور اس کی پرائیویٹ فوج کو خطے سے دھکے دے کر باہر نہیں نکالا جاتا پاکستان کے مسلمان سکھ کا سانس نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری نظام گیلانی اور زرداری جیسے سیکولر جنونی اور کرپٹ حکمرانوں کو ہی مسند اقتدار پر بٹھاتا رہے گا جو عوام سے غداری کی بدترین مثالیں قائم کرتے رہیں گے۔ وقت آگیا ہے کہ ان غدار حکمرانوں سے نجات کے لئے خلافت قائم کی جائے جس کا عملی طریقہ یہ ہے کہ پاکستانی فوج میں موجود مخلص مسلمان افسروں کو آمادہ کیا جائے کہ وہ حزب التحریر کو خلافت کے لئے نصرت دیں۔ یہ پاک فوج ہی ہے جو اس کفریہ استعماری نظام اور ان کے زرخرید غلام حکمرانوں کو تاریخ کے کوڑے دان کی نذر کر سکتی ہے۔ انہوں نے پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں دعوت دی کہ وہ انصار ثانی بن کر پاکستان کو مدینہ ثانی بننے کے شرف سے ہمکنار کریں۔

مزید تصویرکے لئے یہاں پر کلک کریں

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک