بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر/ ولایہ پاکستان:
19 رمضان
- اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کے لئے قربانی دینا
قربانی دینے کے لئے تیار اسی وقت ہوا جاسکتا ہے جب اس بات پر کامل یقین ہو کہ صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ ہی اس دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بڑھ کر محبت کیے جانے کے لائق ہیں ۔ یہ وہ یقین ہے جو ایمان والوں کو اپنے تمام دنیاوی مفادات اور تعلقات کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ پرقربان کرنے کے لئے تیار کردیتا ہے اور وہ صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضامندی کو ہی اپنا مرکز نگاہ بنا دیتا ہے ۔لہٰذا مسلمان وہ نہیں ہوتا جو صرف اپنے بچوں کی پرورش کرنے کو کافی سمجھتا ہے۔ مسلمان وہ ہے جواپنے خاندان کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اپنے دین کی خدمت کے لیے بے چین رہتا ہے، وہ ظلم کا خاتمہ کرتا ہے، ظالم کے ظلم کا انکار کرتا ہے اور دنیا کے تمام نظام ہائے حیات کے مقابلے میں حق کے کلمے کو بلند کرتا ہے اور اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ اس مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے کیا قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
-
Friday, 19 Ramadan 1440 AH - 24 May 2019 CE
Latest from
- الرایہ اخبار: شمارہ 556 کی نمایاں سرخیاں
- غزہ کے عوام کی حمایت میں سمندر پار سے اٹھنے والی غضبناک پکار محاصرے کو توڑنے کا مطالبہ کر رہی ہے...
- امریکی خوشنودی کا حصول امت اسلامیہ کے لیے سیاسی فیصلے کا معیار نہیں ہے
- العریش کے باسیوں کی جبری بے دخلی، ترقی کے پردے میں لپٹا ہوا ایک سیاسی جرم ہے۔
- سویداء کے خونریز واقعات نے بیرونی قوتوں سے جڑی آماجگاہوں کے خطرے کو بے نقاب کر دیا ...