الثلاثاء، 15 محرّم 1448| 2026/06/30
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

شانداربیٹوں کی نیک پاک دامن والدہ انتقال کر گئیں، وہ بیٹے جو داعیوں میں سے بہترین ہیں لیکن جابر کی جیل میں قید ہیں

كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ وَنَبْلُوكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ

“ہر جان دار موت کا مزہ چکھنے والا ہے۔ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو مشکل میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری طرف لوٹائے جاؤ گے”(الانبیاء:35) 

ڈاکٹر مقبول شاہین رحمان جگرانوی ، جو ولایہ پاکستان میں نبوت کے طریقے پر خلافت راشدہ کے قیام کی سیاسی و فکری جدوجہد کرنے والے داعیوں میں سے بہترین داعی بیٹوں کی ماں ہیں، اتوار 18 ستمبر کو انتقال کر گئیں ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، انہیں اپنی جنت میں داخل فرمائے اور انہیں اپنے بیٹوں کے ساتھ صدقین اور شہداء کے ساتھ روز قیامت اٹھائے(آمین)۔

 

Read more...

ڈاکٹر افتخار کوفوری رہا کرو

خلافت کے داعی ڈاکٹر افتخار کے خلاف حکومت کا غیر انسانی سلوک

اسلام سے نفرت کا اظہار ہے

حکومت پاکستان نے اپنے آقا امریکہ کے احکامات پر نام نہاد “دہشت گردی کے خلاف جنگ” میں اپنی کوششوں کو تیز تر کر دیا ہے۔ اگرچہ حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ یہ جنگ ان عسکریت پسندوں کے خلاف ہے جو ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھاتے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان کے پردے میں حکومت کا اصل ہدف خود اس کی زبانی “انتہاہ پسندی” کے خلاف جنگ ہے۔ “انتہاہ پسندی” کے خلاف جنگ درحقیقت ریاست کی قوت کے زور پر معاشرے سے اسلامی تصورات کو کچلنا اور مٹا دینا ہے۔

 

Read more...

پاکستان مخالف نعروں اور کراچی میں میڈیا دفاتر پر حملے کی مذمت

جمہوریت ریاست کے تمام شہریوں کو انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہے

22 اگست 2016 کو کراچی کی ایک جماعت کے قائد نے اپنے کارکنوں سے خطاب میں پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کرائی اور پھر میڈیا کے دفاتر پر حملے کروائے۔ ان حملوں کے بعد سے پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ سیاسی خیالات کے اظہار کی حدود و قیود ہونی چاہیے۔

Read more...

نیشنل ایکشن پلان امریکی ایکشن پلان ہے

خلافت کے داعیوں کا اغوا حکمرانوں کی اسلام دشمنی کو ثابت کرتا ہے

خلافت کے تین داعیوں کے اہل خانہ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اپنے وکیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کے ذریعے ایک انسانی المیے اور بہت بڑی ناانصافی کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی شہر میں پچھلے ایک مہینے کے دوران تین پڑھے لکھے اور انتہائی معزز گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان غائب کر دیے گئے ہیں۔

Read more...

یہودی وجود کا خاتمہ کرو

پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو یہودی وجود کی فضائیہ کے ساتھ مشقوں میں استعمال کرنا کھلی غداری ہے

حزب التحریر ولایہ پاکستان راحیل-نواز حکومت کے اس اقدام کی پُرزور مذمت کرتی ہے جس کے تحت پاکستان فضائیہ کے بہترین پائیلٹس کو ریڈ فلیگ 4-16 مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے امریکہ بھیجا گیا جہاں یہودی وجود بھی شرکت کر رہا تھا۔

 

Read more...

ڈاکٹر افتخار کو رہا کرو

ڈاکٹر افتخار کی زندگی خطرے میں ہے کیونکہ راحیل-نواز حکومت آپریشن کے بعد انہیں طبی سہولیات کی فراہمی کو ناممکن بنا رہی ہے

راحیل-نواز پاکستان میں خلافت کےایک مشہور و معروف داعی کے خلاف ظلم و جبر میں نئی پستیوں میں گر گئی ہے۔ ڈاکٹر افتخار کو السر کی شدید تکلیف تھی جو قید کی وجہ سے مزید بڑھ گئی۔ کئی مہینوں کی زبردست کوششوں کے بعد ہفتہ 6 اگست 2016 کو لاہور سروسز ہسپتال میں ایک طویل آپریشن ہوا جس میں ڈاکٹر افتخار کی آنت کا ایک حصہ نکال دیا گیا۔

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک