جان کیری: " ہم شام میں حکومت کی تبدیل نہیں چاہتے"
- Published in سینٹرل میڈیا آفس
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
ہفتہ 19 دسمبر 2015 کو "رشیا 1 " ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا واشنگٹن شام میں حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک "اس ملک میں حکومت کا نظام تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے"۔اس نے مزید کہا:" اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم شام میں تمام حکومتی پہلوں کو تبدیل کر نا نہیں چاہتے ۔ نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ شام کے ریاستی اداروں کو محفوظ رکھا جائے"۔