المكتب الإعــلامي
مرکزی حزب التحریر
ہجری تاریخ | 1 من محرم 1442هـ | شمارہ نمبر: 1442 AH / 022 |
عیسوی تاریخ | ہفتہ, 13 فروری 2021 م |
پریس ریلیز
حزب التحریرکے مرکزی میڈیا آفس نےایک مہم کا آغازاس عنوان سے کیا ہے:
"خلافت کے خاتمے کی ایک صدی مکمل ہونے پر۔۔۔اے مسلمانو، اسے قائم کرو!"
ایک بار پھر رجب الخیر کا مہینہ ہمارے سامنے ہے۔ یہ مہینہ ہمیں خلافت کے خاتمے کے عظیم سانحے کی یاد دلاتا ہے جو ابھی تک جاری و ساری ہے۔ اب تک مسلمان رسول اللہ ﷺ کی ریاست کو بحال نہیں کرسکے جو آپ ﷺ ہمارے لیے چھوڑ گئے تھے۔ مجرم کمال اتا ترک نے 1342 ہجری، بمطابق 1924 عیسوی، کو عثمانی خلافت کو تباہ کردیا، اور اُس وقت سے اسلامی امّت ہر جانب سے سانحات و حادثات میں گھری ہوئی ہے۔
اس سال خلافت کے خاتمے و تباہی کا سواں سال ہے، ایکپوری صدی ہجری بیت گئی ہے جس میں اسلامی امت کو شاندار اسلامی شریعت کی حکمرانی کے زیر سایہ زندگی گزارنے سے محروم ہے۔ یقیناً جو بھی ان دس دہائیوں کا جائزہ لے گا وہ باآسانی اُن لامتناہی تکالیف و مسائل کو دیکھ سکتا ہے جس کا اسلامی امت اس عرصے میں شکار رہی ہے؛ نہ ختم ہونے والی مشکلات اور ایک کے بعد ایک سانحات اِس طرح سے اِس امت پر حملہ آور ہوئے جس کا اس امت نے اس سے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا تھا۔
لہٰذا، مشہور عالم، امیر حزب التحریر، عطا بن خلیل ابو الرشتہ، اللہ ان کی حفاظت فرمائے، کی رہنمائی میں حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس نے دنیا بھر میں موجود حزب التحریر کے اراکین کی مدد سے ایک عالمی مہم شروع کی ہے جس کے تحت اسلامی امّت کے بیٹے اور بیٹیوں کو متحرک کیا جائے گا کہ وہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کی جدوجہد کا حصہ بن جائیں۔
اسی طرح اس مہم کے ذریعےحزب التحریر اسلامی امت میں اثرو رسوخ اور طاقت رکھنے والے افراد کو خصوصی طور پر متحرک کرنے کی کوشش کررہی ہے، انہیں ان کا فرض یاد کرارہی ہے، اور انہیں نصرۃ فراہم کرنے کے لیے پکار رہی ہے، تا کہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے ذریعے وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دین کی سربلندی کی جدوجہد میں حزب التحریر کا ساتھ دیں۔
حزب التحریر کا مرکزی میڈیا آفس میڈیا کو اور خصوصاً میڈیا پروفیشنلز اور میڈیا اداروں میں موجود مسلمانوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ خیر کے حمایتی بنیں اور اس مہم کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں کی خبریں نشر اور شائع کریں تا کہ خلافت کے قیام کی جدوجہد کے کارِ خیر میں وہ بھی اپنا حصہ ڈال سکیں اور اجر حاصل کریں جس کے قیام کی اسلامی امت مطالبہ کررہی ہے۔
اسی مناسبت سے، ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے نام اور اس کے فضل و کرم سے، اس مہم کا آغاز کرتے ہیں:" خلافت کے خاتمے کی ایک صدی مکمل ہونے پر۔۔۔اے مسلمانو، اسے قائم کرو!"، اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ پر توکل کرتے ہیں کہ وہ اپنے دین کے قیام کے لیے ہماری مدد فرمائے اور اپنی امت کو سربلند کرے۔
#ReturnTheKhilafah |
#أقيموا_الخلافة |
#YenidenHilafet |
#خلافت_کو_قائم_کرو |
انجینئر صلاح الدین عضاضہ
ڈائریکٹر مرکزی میڈیا آفس حزب التحریر
المكتب الإعلامي لحزب التحرير مرکزی حزب التحریر |
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ Al-Mazraa P.O. Box. 14-5010 Beirut- Lebanon تلفون: 009611307594 موبائل: 0096171724043 http://www.hizbuttahrir.today |
فاكس: 009611307594 E-Mail: E-Mail: media (at) hizb-ut-tahrir.info |