الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

خبر اور تبصرہ پاکستان میں انقلاب کبھی بھی جمہوریت یا آمریت کے ذریعے نہیں بلکہ صرف خلافت کے ذریعے ہی آسکتا ہے

بسم الله الرحمن الرحيم

خبر: 14اگست 2014 کو دو اپوزیشن کی جماعتوں نے پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلحکومت لاہور سے آزادی اور انقلاب مارچ کا آغاز کیا ۔ ان مارچوں کا ہدف پاکستان کا دارلحکومت اسلام آباد تھا۔ اپوزیشن کی ان دونوں جماعتوں نے نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ ان جماعتوں نے اپنے حامیوں کو یہ یقین دلایا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں جس کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آئے گا۔
تبصرہ: ریاست پاکستان اسلام کے نام پر قائم کی گئی تھی۔ برصغیر کے مسلمانوں سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ اس نئی مملکت میں اسلام کے زیر سایہ زندگی بسر کرسکیں گے۔ لیکن پاکستان کے قیام کے بعد سے اس کے امور و معاملات برطانوی راج کی جانب سے چھوڑے گئے کفریہ نظام کے مطابق چلائے جارہے ہیں۔ یکے بعد دیگرے آنے والے حکمران پاکستان کے مسلمانوں کے اس خواب کو پورا کرنے میں ناکام رہے کہ زندگی کے ہر میدان میں اسلام کا نفاذ ہو۔ جب جمہوری حکمران ناکام ہوئے تو فوجی آمروں نے مداخلت کی اور عوام کو یقین دلایا کہ وہ تبدیلی لائے گی جس کا ان کو ایک عرصے سے انتظار ہے۔ لیکن فوجی آمر بھی اسی رستے پر چلتے رہے جو برطانوی راج پیچھے چھوڑ گیا تھا یعنی حکمرانی اللہ کی اتاری ہوئی وحی کی بنیاد پر نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح جب فوجی آمر، لوگوں کی خواہش کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے تو ایک بار پھر جمہوری حکمرانوں کو لایا گیا اور انھوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ چونکہ اب جمہوریت آچکی ہے لہٰذا لوگوں کی خواہش ہی مقدم ہو گی۔ لیکن انہوں نے کبھی بھی لوگوں کی اس خواہش کو پورا نہیں کیا ۔ اور اس طرح پچھلی سات دہائیوں سے کرسی کی تبدیلی کا کھیل جاری و ساری ہے۔
1947 سے جمہوریت و آمریت کا یہ تماشہ چل رہا ہے اور اب لوگ اس سے بیزار ہو گئے ہیں۔ 2011 سے تبدیلی کی شدید خواہش کو محسوس کیا جارہا ہے کیونکہ لوگ مشرف کی روشن خیال اعتدال پسندی اور زرداری کی مفاہمت کی سیاست کے نتائج دیکھ چکے تھے۔ درحقیقت ان دونوں پالیسیوں کا مقصد حکمرانوں کے ذاتی مفادات اور خطے میں امریکہ کے مفادات کا تحفظ تھا۔ اور اب موجودہ جمہوری حکومت کی انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد لوگ جمہوریت اور آمریت دونوں سے ہی سخت بیزار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں، ایسی تبدیلی جو اسلام کی بنیاد پر ہو جہاں زندگی کے ہر شعبے میں اسلام نافذ ہو۔ وہ یہ یقین رکھتے ہیں کہ اسلام کے پاس ہی وہ طاقت ہے جو ان کے مسائل کو حل کرسکتی ہے چاہے وہ معاشی ہوں یا عدالتی، سیاسی ہوں یا فوجی۔
یہ صورتحال امریکہ اور پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود اس کے ایجنٹوں کے لئے ناقابل قبول ہے۔ امریکہ کے ایجنٹ اس وقت تبدیلی، حقیقی جمہوریت یا 1973 کے آئین کو اس کی حقیقی روح کے مطابق نافذ کرنے کے نعرے لگا رہے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا ہے جو پاکستان کو اسلام کا قلعہ دیکھنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ لوگوں نے بھی یہ بات محسوس کرلی اور اسی وجہ سے انہوں نے ان آزادی اور انقلاب مارچوں میں بڑی تعداد میں شرکت نہیں کی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ لوگ حزب التحریر کے پکار پر لبیک کہہ رہے ہیں جو یہ ہے کہ جمہوریت اور آمریت دونوں کو مسترد کرو اور اس خلافت کو قائم کرو جس کا آئین مکمل طور پر اسلام پر مبنی ہے۔
حقیقی تبدیلی یا انقلاب صرف اسی صورت میں آئے گا جب خلافت رسول اللہﷺ کے طریقے کے مطابق قائم ہو گی۔ اور وہ طریقہ یہ ہے کہ کرپٹ نظام اور ایجنٹ حکمرانوں کے خلاف سیاسی و فکری جدوجہد اور افواج سے نصرۃ طلب کی جائے۔ موجودہ کرپٹ نظام میں کوئی حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی جو کہ اپنی بنیاد سے ہی کرپٹ ہے کیونکہ وہ انسانوں کا بنایا گیا ان برطانوی قوانین کا ہی تسلسل ہے جو ہم پر برطانوی استعماری دور میں مسلط کیے گئے تھے۔ ہم حقیقی تبدیلی کو صرف اسی صورت دیکھ سکتے ہیں جب حکمرانی کی بنیاد اللہ سبحانہ و تعالٰی کی وحی قرار دی جائے۔
وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللہُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَاحْذَرْهُمْ أَنْ يَفْتِنُوكَ عَنْ بَعْضِ مَا أَنْزَلَ اللہُ إِلَيْكَ
"(اے محمدﷺ) آپ ان کے معاملات میں اللہ کے نازل کر دہ قوانین کے ذریعے ہی حکمرانی کریں، اوران کی خواہشات کی تابعداری ہرگز نہ کیجئے گا اور ان سے ہوشیار رہیں کہ کہیں یہ آپ کو اللہ کے اتارے ہوئے کسی حکم سے اِدھر اُدھر نہ کردیں" (المائدہ:49)۔
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے لیے لکھا گیا
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

اوپر کی طرف جائیں

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک