الإثنين، 21 جمادى الثانية 1446| 2024/12/23
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ مصر

ہجری تاریخ    15 من شوال 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/10
عیسوی تاریخ     منگل, 18 جون 2019 م

پریس ریلیز

  کیا وقت نہیں آگیا کہ آپ جمہوریت کا انکار کریں

کہ ایک دن یہ انہیں بھی قتل کردیتی ہے جو اِس کا جھنڈا بلند کرتے ہیں؟!

17 جون 2019 بروز پیر مصری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا کہ سابق معزول صدر محمد مرسی حماس سے  روابط کے مقدمے کی سماعت کے دوران بے ہوش ہوئےاور دل کا دورہ  پڑنے سے  انتقال فرماگئے۔

اللہ سبحانہ و تعالیٰ ڈاکٹر مرسی پر رحم فرمائے، وہ اپنے اعمال کے نتائج دیکھیں گے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انہیں مصر پر غیر اسلامی طریقے سے حکمرانی کرتے ہوئے موت سے بچالیا، وہ مظلومیت کی حالت میں اس جہان فانی سے رخصت ہوئے، وہ چھ سال سے اس خوفناک حکومت کی قید میں تھے جس نے کنانہ (مصر) کے بیٹوں کے  خلاف تشدد میں زبردست اضافہ کردیا ۔ ہم ان کے لیے  اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے رحم اور مغفرت کی دعا اس لیے نہیں کررہے کہ وہ مصر کے صدر تھے اور نہ ہی اس وجہ سے کہ وہ کچھ لوگ کی نظر میں قانونی حکمران اورجمہوریت  کے شہید ہیں ، بلکہ ہم دعا گو ہیں کیونکہ وہ  امت ِ اسلامیہ کے ایک فرزندتھے جنہیں  صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب اس حکومت نے جان بوجھ کر قتل کیا۔ وہ قید خانے میں رہتے ہوئے اِن حالات کو بدل سکتے تھے لیکن انہوں نے سیسی اور اس کی حکومت کی جانب سے خود پر مسلط کردہ غیر انسانی زندگی کو قبول کیااور گلے سے لگایا۔ اور یہاں ہم یہ کہتے ہیں کہ دو  لوگ برابر نہیں ہو سکتے پہلا وہ جو حق کا مطالبہ کرےلیکن اس کے لیے غلط راہ  کا  انتخاب کرےاور دوسرا وہ جو  باطل کا مطالبہ کرے اور ا س کو حاصل بھی کرلے۔  اللہ اس بندے پر رحم فرمائے اور اللہ اُن  کے قاتلوں  اور امت کے قاتلوں پر   لعنت فرمائے۔

            اللہ ان پر رحم فرمائے،مگراُن  کی موت کے بعد اخوان المسلمون  میں حل، مصالحت  اور سمجھوتہ کرنے پربحث  شروع ہوجائے گی اور ہوسکتا ہے کہ ہم جلد ہی اس کا مشاہدہ کریں۔ لیکن اس موت میں ہمارے لیےکچھ  سبق  ہیں اور اس سے  کچھ حقائق آشکار ہوئے ہیں جن پر اُن  سب لوگوں کو  غور کرنا چاہیے جو اسلام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ جمہوریت ایک دن اُن تما م لوگوں کو قتل کرتی ہے جو اس کا جھنڈا بلند کرتے ہیں اور اپنی پیروی کرنے والوں کو تھکا ڈالتی ہے۔  ظالموں پر انحصار کرنے  سے شدید نقصانات پہنچتے ہیں اور ظالم اس شخص کے خلاف بھی ضرورآتا ہے جس نے اُن پر انحصار کیا ہوتا ہے۔  غیراسلام کی بنیاد پر حکمرانی  کرنے والوں کے ساتھ چلنے سے دین کو کامیابی نہیں ملتی  اور نہ ہی دعوت کو تحفظ ملتا ہے  ۔ آپ نے کئی بار اس راستے کو آزمایا لیکن اس راستے پر چلنے والوں کوہمیشہ کفر کےسامنے سر نگوں اور اس کے تحت حکمرانی کرنی پڑی ۔ آپ نے اس کا مشاہدہ سوڈان کے نکالے جانے والے بشیر، ترکی کے اردگان اور یہاں  تک کہ مرسی کے ایک سال کے اقتدار کے دوران بھی کیا۔ ہم نے  انہیں پہلے نصیحت کی تھی لیکن انہوں نے نہیں سنی ، ہم اللہ سے ان کے گناہوں کی معافی کی دعا کرتے ہیں۔

 

    اے سرزمینِ کنانہ کے مسلمانو!

جہاں تک اُس شخص کے قانونی حکمران ہونے کا تعلق ہے جس کے کچھ لوگ معترف بھی ہیں،تو وہ  ان کی موت کے ساتھ ہی ختم ہوگئی اور یہ قانونی حکمرانی ان کےسامنے ہی موت کا شکار ہو گئی تھی جب انہیں اقتدار سے الگ کیا گیا تھا، اُس وقت آپ کی یہ ذمہ داری تھی کہ آپ اس “قانونی حکمرانی” اور جمہوریت کا انکار کرتے جس کی وجہ سے تمام مصائب آئے۔ درحقیقت،قانونی حکمرانی حاصل کرنا آپ کا مقصدنہیں تھا بلکہ یہ قانونی حکمرانی ایک جال تھا جس میں آپ کو پھنسا دیا گیا تا کہ فوج میں موجود امریکی ایجنٹ اس قابل ہو سکیں کہ وہ اپنی صفیں منظم کریں اور آپ کے انقلاب کو آپ سے چھین لیں اور پھر اس کے بعد آپ کا قتل عام کریں، اور اس وقت یہی ہورہا ہے۔   

             آپ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہےکہ آپ اپنے ارادوں کا جائزہ  لیں اور اپنے انقلاب کو دوبارہ شروع کریں جسے امریکی ایجنٹوں نے آپ سے چرا لیا ہے اور موقع آپ کے سامنے موجود ہے، تو اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور اپنا حق مکمل طور پر مانگیں اور اپنے اقتدارکو امریکہ اور اس کے ایجنٹوں  کے ہاتھوں  سے چھین لیں اور اس کے تمام تر اثرورسوخ  اور سڑتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کو مٹا ڈالیں۔ کسی سمجھوتے اور دستبرداری کے بغیر ، آپ کا مطالبہ اور ہدف  “نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت راشدہ”  کا قیام ہونا چاہیے تا کہ آپ اس ہدف کو حاصل کرسکیں۔  یہی وہ مقصد ہونا چاہیے جس کے لیے آپ کو موت آئے، یہی ہے وہ حقیقی جائز  اور قانونی حکمرانی، نہ کہ جمہوریت کی بنیاد پرقانونی حکمرانی جس پر مغرب آپ کو چلنے پر مجبور کرتا ہے اور آپ کو اسلام سے دور کرنا چاہتا ہے۔  جائز اور قانونی  حکمرانی صرف خلافت راشدہ کے ذریعے ممکن ہےکہ اسی میں آپ کی نجات ہے اور اس کا مکمل منصوبہ حزب التحریر آپ کے سامنے پیش کررہی ہے۔

 

  اے کنانہ کی فوج میں موجود مخلص افسران!

اس حکومت کی تمام غلطیوں اور گناہوں کے آپ ذمہ دار ہیں کیونکہ آپ مظلوموں اور کمزروں کی حمایت نہیں  کررہے۔ طاقت آپ کے ہاتھوں میں ہے اور جو کچھ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پاس آپ کے لیے محفوظ ہے وہ اس سے بہت زیادہ اور بہترین ہے جو سیسی آپ کو تنخواہ ، مراعات اور سہولیات کی شکل میں دیتا ہے۔ درحقیقت یہ سب کچھ رشوت ہے جو وہ آپ کی روح اور وفاداری کے عوض دیتا ہے تاکہ کنانہ میں بسنے والے آپ کے اپنےلوگو  ں کے خلاف سیسی کے جرائم پر آپ  خاموش رہیں۔  اور آپ  کا موجودہ طرز ِعمل نہ تو آپ کو فائدہ دے گا اور نہ ہی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سامنے آپ کی شفاعت کا باعث بنے گا۔  جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے پاس ہے وہ بہترین ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔ تو اس چیز کو اختیار کریں جو  بہترین  اور ہمیشہ رہنے والی ہے اور  ایجنٹ حکومت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے  اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی مدد کریں اور حزب التحریر میں موجود اپنے بھائیوں کا ہاتھ تھام لیں اور  نبوت کے طریقے پر خلافت ِراشدہ قائم کریں جو ان تمام مقاصد کو حاصل کرے گی جس کی خواہش کنانہ کے لوگ رکھتے ہیں اور جس کے لیے وہ باہر نکلتے ہیں، اور ان باتوں سے بھی بڑھ کر آپ کا یہ عمل اللہ سبحانہ و تعالی ٰ کو آپ سے راضی کرے گا، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ایسا جلد ہی ہو۔

 

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اسْتَجِيبُواْ لِلّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُم لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُواْ أَنَّ اللّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ

” مومنو! اللہ اور اس کے رسول کا حکم قبول کرو جب کہ رسول اللہ تمہیں ایسے کام کے لیے بلاتے ہیں جو تم کو زندگی (جاوداں) بخشتا ہے۔ اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان حامل ہوجاتا ہے اور یہ بھی کہ تم سب اس کے روبرو جمع کیے جاؤ گے “(الانفال:24)

 

ولایہ مصر میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ مصر
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 01015119857- 0227738076
www.hizb.net
E-Mail: info@hizb.net

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک