اوباما کے استعماری اتحاد میں شامل ہونا جرم ِعظیم اور عظیم ترین غداری ہے ﴿سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِنْدَ اللَّهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ﴾ "عنقریب مجرموں کواپنی سازشوں کی وجہ سے اللہ کی طرف سے ذلت اورشدید عذاب سے دوچار ہو
- Published in حزب التحریر
- Written by Super User
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- الموافق
بدھ 10 ستمبر 2014 کو اوباما نے آئی ایس آئی ایس تنظیم (داعش) اور دہشت گردی کا بہانہ بنا کر خطے کے لیے قاتل استعماری اتحاد کی قیادت کے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا.....اس سے پہلے امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کہہ چکا ہے کہ اس اتحاد میں چالیس ممالک شامل ہوں گے اوریہ منصوبہ مہینوں نہیں بلکہ سالوں پر محیط ہو گا، امریکہ عراقی فوج کو تربیت دے گا اور اسے مسلح کرے گا اور معتدل اپوزیشن کی مدد کرے گا ! اوباما اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جمعرات 11 ستمبر 2014 کو امریکی وزیر خارجہ کیری کی سربراہی میں خطے کے اسلامی ممالک کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا۔ اس اجلاس میں سعودی عرب، اردن، مصر، لبنان، ترکی، عراق اور خلیج کے چھ ممالک شامل تھے.....جہاں تک ایران کا تعلق ہے جو اس اجلاس میں نہ ہونے کے باوجود موجود تھا اور وہی عراق، شام حتی کہ لبنان کی تباہی کا اصل ذمہ دار ہے، اُس کو اِس اتحاد میں اعلانیہ شامل ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اُس کے اور امریکہ کے درمیان گٹھ جوڑ افغانستان اور عراق پر قبضے کے وقت سے ہی قائم ہے جو کبھی پسِ پردہ ہو تا ہے اور کبھی کھلے عام۔ اس کے علاوہ کل ہی خامنائی نے آئی ایس آئی ایس تنظیم (داعش) کے خلاف لڑنے میں امریکہ کے ساتھ ساز باز کی حمایت کا اعلان کر دیا ! اور اس اعلان کی خبر کچھ نیوز ایجنسیوں نے 5 ستمبر 2014 کو ہی نشر کردی تھی .....اس طرح جان کیری اسلامی خطے میں اوباماکے اتحادی آلہ کاروں کی قیادت کر رہا ہے جو کہ نکمّے حکمران ہیں اور شرم و حیا سے عاری ہیں بلکہ اس اتحاد کی تشکیل اور اس کے آلہ کار بننے کے لیے امریکہ سے التجا کر رہے ہیں! رسول اللہﷺ نے سچ فرمایا ہے : ((إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ)) "جب تم میں شرم نہ رہے تو جو چاہو کرو" (بخاری نے ابو مسعود سے روایت کیا ہے)۔
اے مسلمانو! اس اتحاد کے لیے امریکہ نے جو بہانہ تراشا ہے وہ عذر لنگ اور ایک جھوٹ ہے.....جو کوئی دہشت گردی کے خلاف لڑے اس کے لیے ضروری ہے کہ خود اس کے ہاتھ صاف ہوں نہ کہ وہ خود دہشت گردی کے درخت کی جڑ ہو، اس کی آبیاری کرنے والا اور اس کی پرورش کرنے والا ہو! افغانستان، عراق میں شرمناک قتل و غارت اور بگرام، ابوغریب اور گونتاناموبے میں رسوائے زمانہ تشدد کی پشت پناہی کرنے والا کون ہے؟ کیا یہی امریکہ نہیں ؟ پھر برما اور وسطی افریقا میں مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام جس سے جنگل کے درندے بھی کانپ اٹھیں، کیا یہ دہشت گردی نہیں جو امریکہ سن اور دیکھ رہا ہے بلکہ اس کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ برمی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور برما کے درمیان اقتصادی تعاون میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے .....اس کو ہم کیسے نظر انداز کریں ؟ شام کے سرکش بشار الاسد کی جانب سے کی جانے والی قتل و غارتگری کی مہم کا پشت پناہ کون ہے ؟! جس کے جرائم نے انسانیت سے بڑھ کر شجر اور حجر کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ اس لیے کہ امریکہ اس کا متبادل ایک ایسا ایجنٹ تیار کر رہا ہے جس کا منہ اس کے موجودہ ایجنٹ بشار سے کم کالا ہو جبکہ بشارکا کردار اب ختم ہو نے والا ہے .....پھر کوئی عقل والا صاحب بصیرت و بصارت شخص ایسا ہو سکتا ہے جو امریکہ کی طرف سے ایک مسلح تنظیم سے لڑنے کے لیے چالیس ممالک کے اتحاد کی سچائی کو ذرہ برابر تسلیم کر لے بلکہ صرف وہ شخص اس کی تائید کر سکتا ہے جس کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہو بلکہ وہ مکمل اندھا ہو ؟ اب معاملات خفیہ اورچھپے ہوئے نہیں ہیں بلکہ سازشیں دن دھاڑے ترتیب دی جارہی ہیں.....!
اے مسلمانو ! یقیناً خطے کے لیے اوباما کا قاتل استعماری منصوبہ امریکی اثر ونفوذ کو ایک ایسے کھلے دروازے سے داخل کر نے کے لیے ہے جس کو غدّار مسلم حکمرانوں کے ہاتھوں کھولا جارہا ہے جو اللہ، اس کے رسولﷺ اور مؤمنوں سے حیا نہیں کرتے۔ پہلے امریکی اثرونفوذ ایسے چور دروازوں سے داخل ہوا کر تاتھا جن دروازوں کی نشان دہی امریکہ کے لیے یہ غدار مسلم حکمران خفیہ طور پر کیا کرتے تھے لیکن اب تو یہ ایسے دروازوں سے داخل ہو رہا ہے جس کو یہ حکمران، کسی شرم و حیا کے بغیر، اس کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھول رہے ہیں.....! اوباما کا اتحا د دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے نہیں بلکہ دو مقاصد کی خاطر خطے پر کنٹرول حاصل کر نے کے لیے ہے: پہلا مقصد، خطے کے کالے سونے (یعنی تیل) کی یقینی اور مسلسل فراہمی اور اس کو امریکی اسٹوروں میں بھر نے کے سلسلے کو جاری رکھنا ہے جبکہ دوسرا مقصد اسلامی ممالک میں مداخلت کر کے خلافت راشدہ علٰی منہاج النبوۃ کی واپسی کو روکنا ہے۔ امریکہ اور اس کے آلہ کار یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی سازش اور چال سے ایسا کر سکیں گے، (وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُورُ) "اور انہی لوگوں کا مکر ہی تباہی سے دوچار ہو گا" (فاطر:10)۔ یہی وہ دو مقاصد ہیں جن کے لیے امریکہ کوشش کر رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ تو وہ پردہ ہے جس کو امریکہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کررہا ہے!
اے مسلمانو! مسلمانوں کے علاقوں میں موجود سیاسی خلاء اس خطے میں موجود ممالک کو غیر محفوظ کررہا ہے اور استعماری کفار کو لشکر کشی اور اتحاد قائم کرنے، بلاخوف و خطر گمراہ کن پروپیگنڈا اور سازشیں کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ سیاسی خلاء ہی اس خطے کے لیے زہر قاتل ہے اوریہ سیاسی خلاء اس وجہ سے نہیں ہے کہ مسلمانوں کے علاقوں میں حکومتیں موجود نہیں بلکہ یہ خطرناک سیاسی خلاء اس وجہ سے پیدا ہورہا ہےکہ امت پر ایسا نظام حکمرانی مسلط کیا گیا ہے جس کا اُس کے عقیدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور یہ صورتحال امت کے وجود کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا سبب ہے جس سے اس امت کے معاملات خراب ہورہے ہیں اور یہ امت افراتفری، کمزوری اور ذلت کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ اوریہی سرحدیں اور اِن پر غدّاروں کی حکمرانی وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر استعماریوں کو مسلم ممالک پر یلغار کرنے میں آسانی ہورہی ہے.....تقریباً ایک صدی پہلے خلافت کے خاتمے کے وقت سے اس سیاسی خلاء نے زمین اور اس پر بسنے والوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ لہٰذااستعماری کفار اور ان کی تہذیب کے رنگ میں رنگے ہوئے لوگ سازشوں اور اسلحہ کے ذریعے مسلمانوں کی جانب سے اسلام کی حکمرانی کی واپسی کی کسی بھی کوشش کے خلاف شدید مزاحمت کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے کفار، جن کی سربراہی امریکہ کررہا ہے، نے لبرل، سرمایہ دارانہ یا اشتراکی آمرانہ یا جمہوری حکومتوں کو دوام بخشنے اور ان کی حمائت جاری رکھنےکا تہیہ کر رکھا ہے اورکبھی بے رنگ مخلوط حکومتیں قائم کر لیتے ہیں جس میں مخالف نظریات کے لوگ شامل ہوتے ہیں! تو اس طرح امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کے علاقوں میں ظلم و نا انصافی اور نسل کشی کے دور کو جاری و ساری رکھتے ہیں اور امت پر ذلیل ترین اورگرے ہوئے حکمرانوں کو سرکس کے شیروں کے طور پر مسلط کرتے ہیں جو امریکہ اور کافر مغرب کے سامنے "ہاتھ جوڑے" کھڑےرہتے ہیں حتی کہ حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ امریکہ انہی کے علاقوں میں خون کی ہولی کھیلنے کے لیے انہی کو لے کر اتحاد قائم کر رہا ہے.....پھر بھی یہ حکمران اس کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں! (قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ) "اللہ ان کو ہلاک کرے کہ یہ کہا ں بھٹکے جارہے ہیں" (المنافقون:4)۔
اے مسلمانو! یہ معاملہ مذاق نہیں بلکہ بڑا سنجیدہ ہے، اور یہ کوئی معمولی معاملہ بھی نہیں بلکہ اللہ، اس کے رسولﷺ اور مؤمنوں کے نزدیک یہ بہت بڑا معاملہ ہے اور حزب التحریر وہ جماعت ہے جو اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بولتی بلکہ ان کی رہنمائی کرتی ہے، تمہیں خبردار کرتی ہے اور تمہارے سامنے یہ وضاحت کر تی ہے :
اس اتحاد کا قیام اور مسلمانوں کے علاقوں میں اس کی بقاء بہت بڑا اور انتہائی شر انگیزمعاملہ ہے۔ یہ بہت بڑا جرم اور اسلام میں حر ام ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ((لا تَسْتَضِيئُوا بِنَارِ الْمُشْرِكِينَ)) "مشرکوں کی آگ سے روشنی مت لو" اس حدیث کو البیھقی نے السنن الکبریٰ میں انس بن مالک سے روایت کیا ہے۔ اور کسی قوم کی آگ سے مراد جنگ میں ان کی موجودگی ہے کیونکہ رسول اللہﷺ کا یہ بھی فرمان ہے: ((فَلَنْ أَسْتَعِينَ بِمُشْرِكٍ)) "میں ہر گز کسی مشرک سے مدد نہیں لوں گا" اس حدیث کو مسلم نے عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت کیا ہے۔ ابن داؤد اور ابن ماجہ نے عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت کیا ہے کہ : ((إِنَّا لا نَسْتَعِينُ بِمُشْرِكٍ)) "ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے"۔
اگر احمق حکمرانوں نے مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور کافروں کے سامنے جھکنے اور ان کی وفاداری کو جاری رکھا جو کہ فتنہ ، مصیبت اور تباہی ہے تو صرف یہ ظالم حکمران ہی نہیں بلکہ ان کے ظلم پر خاموش رہنے والے بھی اللہ کے عذاب سے نہیں بچیں گے، (وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّة) "اس فتنے سے بچو جو تم میں سے صرف ظالموں کو ہی اپنی لپیٹ میں نہیں لے گا" (الانفال:25)۔ اور رسول اللہﷺ نے فرمایا : ((إِنَّ النَّاسَ إِذَا عُمِلَ فِيهِمْ بِالْمَعَاصِي فَلَمْ يُغَيِّرُوا أَوْشَكَ اللَّهُ أَنْ يَعُمَّهُمْ بِعِقَابٍ)) "اگر لوگوں کے درمیان گناہ کا ارتکاب کیا جارہا ہو اور وہ اس کو روک نہ دیں تو قریب ہے کہ اللہ ان سب پر عذاب نازل کر دے" اس حدیث کو عثمان ابو الدانی نے الفتن میں ابو بکر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
کفار کے اس جال کو کاٹ دینا فرض ہے جس کو اوباما مسلمانوں کے علاقوں میں پھیلانا چاہتا ہے اور اس میں وہ حکمران اس کی مدد کر رہے ہیں جنہوں نے تھوڑی سی دنیا بلکہ کسی اور کی دنیا کی خاطر اپنا دین بیچ دیا ہے! اس جال کے مضبوط ہو نے اور کھیتوں اور پہاڑوں تک اس کے پھیلنے کے انتظار سے پہلے ہی اس کو کاٹ دینا زیادہ آسان ہے...
ہم مسلمانوں کی افواج سے مخاطب ہیں! کیا تم میں کوئی ذہین آدمی نہیں جو اللہ، اس کے رسولﷺ اور مؤمنوں سے حکمرانوں کی اس خیانت کو مسترد کر دے ...؟...؟کیا تم میں کوئی ایسا ہدایت یافتہ آدمی نہیں جو اپنے دین اور اپنی عزت و آبرو پر غیرت مند ہو اور اللہ کے دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر ان کے جال اور رسّی کو کاٹ دے ...؟کیا تم میں کوئی ایسا سمجھدار آدمی نہیں جو ان احمقوں کا قصہ تمام کر کے انصار کی سیرت کو دہرا دے، اسلام کی حکمرانی کے قیام کے لیے ہمیں نصرت دے جو نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ ہو گی...؟
یقیناً حزب التحریر تمہاری ہمتوں کو جگا رہی ہے اور تمہارے عزائم کو بلند کر رہی ہے کہ تم ایسا قدم اٹھاؤ جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کو محبوب ہو تاکہ اس اتحاد کی کمر توڑ کر رکھ دو اس سے پہلے کہ زمین اور انسان دشمنوں کے اس جال میں جکڑ دئیے جائیں تب تم ندامت کا احساس کرو گے لیکن اس وقت ندامت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا...
((هَذَا بَلَاغٌ لِلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ))
"یہ لوگوں کے لیے اعلان ہے اس سے ان کو ڈرنا چاہیے اور یہ جان لینا چاہیے کہ وہی ایک ہی معبود ہے اور عقل والوں کو نصیحت حاصل کرنی چاہیے " (ابراھیم:52)
اے اللہ ہم نے پہنچا دیا .....اے اللہ تو گواہ رہنا